بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اگلے سال کے اوائل تک ریل پروجیکٹ مکمل ہوگا

امسال دسمبر یا جنوری ۲۰۲۴ میں ادھم پور، سرینگر بارہمولہ ، ریلوے لنک مکمل ہو گی‘ وندے بھارت ٹرین بھی چلے گی:وزیر ریل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-26
in اہم ترین
A A
جموں وکشمیر میں اگلے برس وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی: مرکزی وزیر ریلوے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

سرینگر///
ریلوے‘ مواصلات اور الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ہفتہ کے روزکہا کہ ادھم پور، سرینگر بارہمولہ ، ریلوے لنک (یو ایس بی آر ایل)جنوری ۲۰۲۴ تک مکمل ہو جائیگی ۔
یو ایس بی آر ایل پروجیکٹوں پر بنیادی ڈھانچے سے متعلق کاموں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا ’’کشمیر کو ریل کے ذریعے دسمبر ۲۰۲۳ یا جنوری‘فروری۲۰۲۴ تک ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا اور لوگ ان (ریلوے) خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔‘‘
مرکزی وزیر کا مزید کہنا تھا ’’اس روٹ پر خصوصی ڈیزائن کردہ وندے بھارت ٹرین بھی ہو گی۔ یہ ٹرین کشمیر کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جا رہی ہے۔ آپ کو ٹرین تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یہ ٹرین دیگر پٹریوں پر بھی چلے گی۔‘‘
رواں برس ریلوے کے لیے بجٹ مختص کرنے کے بارے میں مرکزی وزیر نے کہا کہ۵۹۸۳ کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ، جموں و کشمیر کے لیے ریلوے پروجیکٹوں میں سب سے زیادہ مختص رقم رکھی گئی ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ۲۰۱۴ سے پہلے یو ایس بی آر ایل کے لیے سالانہ بجٹ تقریباً۸۰۰ کروڑ روپے مختص کیا گیا تھا، جسے۲۰۲۲۔۲۰۲۳‘ میں بڑھا کر ۶۰۰۰ کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے وزیر نے بڈگام ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور کیرج اینڈ ویگن ڈپو، بڈگام میں ٹرینوں کی دیکھ بھال سے متعلق مختلف طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ٹرینوں کی دیکھ بھال سے متعلق تمام امور پر افسران کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور ضروری ہدایات دیں۔
اس کے بعد وشنو نے خصوصی معائنہ کار کے ذریعے بڈگام ریلوے اسٹیشن سے بارہمولہ ریلوے اسٹیشن تک کا سفر کیا۔ انہوں نے ریلوے سیکشن کی حفاظت اور سلامتی کا تفصیلی جائزہ لیا اور بارہمولہ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
مرکزی وزیر نے متعلقہ ریلوے افسران کے ساتھ بارہمولہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ریلوے ملازمین سے بھی بات چیت کی اور ’’ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ‘‘ کے ڈرائی فروٹ اسٹال کا بھی معائنہ کیا۔
وشنو نے بارہمولہ کے مقامی خشک میوہ جات کی تعریف کی اور ان میوہ جات کو ادائیگی کے ڈیجیٹل موڈ کا استعمال کرتے ہوئے خریدا۔اس کے بعد ویشنو ایک خصوصی معائنہ کار میں سرینگر ریلوے اسٹیشن پہنچے۔انہوں نے سرینگر ریلوے اسٹیشن پر پارسل آفس کا افتتاح کیا گیا۔ وزیر موصوف نے سرینگر ریلوے اسٹیشن پر ’’ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ‘‘ کے اسٹال کا بھی معائنہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگرجموں شاہراہ پرنگروٹہ اور قاضی گنڈ میں کسی ٹرک کو نہیں روکا جائیگا: چیف سیکرٹری

Next Post

نامور کھلاڑیوں کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
نامور کھلاڑیوں کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

نامور کھلاڑیوں کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.