ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

رمضان المبارک کی آمد کے بیچ اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمان پر، روزہ دار پریشان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-23
in تازہ تریں
A A
مسور میں 500 روپے اور سرسوں کی ایم ایس پی میں 400 روپے کا اضافہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/23مارچ

وادی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پہلے ہی روز اشیائے ضروریہ کی مبینہ گراں بازاری نے اہلیان وادی کا جینا مزید دوبھر کردیا ہے ۔

متعلقہ

’تقرری نامہ محض دستاویز نہیں،خدمت کی دعوت ہے‘

ریاستی درجہ بحال ہونے پر موجودہ اسمبلی برقرار رہ سکتی ہے‘نئے انتخابات لازمی نہیں: قانونی ماہرین

لوگوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خوردنی اور پھلوں کی قیمتوں میں یکایک خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ ان کا الزام ہے کہ متعلقہ حکام بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے میں ایک بار پھر ناکام ہوئے ہیں۔

سری نگر سے تعلق رکھنے والے نذیر شاہ نامی ایک شہری نے اشیائے خوردنی کی گراں بازاری کے متعلق یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا”سبزی فروشوں اور دیگر اشیائے خوردنی بیچنے والوں نے اپنی مرضی کے مطابق چیزیں بیچنا شروع کی ہیں، آلو، پیاز، تیل سرسوں، دالوں وغیرہ کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں“۔

شاہ نے کہا کہ متعلقہ حکام گراں بازاری پر قابو پانے میں ایک بار پھر ناکام ہوئے ہیں کیونکہ کہیں بھی اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔

اویس فاروق نامی ایک شہری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی گراں فروشی کا جن بوتل سے باہر آکر عوام وخواص کا جینا محال بنا دیتا ہے ۔انہوں نے کہا”وادی میں گراں بازری کا بازار گرم ہے اور اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں اس قدر بڑھ جاتی ہیں کہ عوام کیا خواص ان کی خریداری سے عاجز ہوجاتے ہیں“۔

معلوم ہوا ہے کہ تربوزے فی کلو چالیس روپے ، کیلے فی درجن ڈیڑھ سو روپے‘ انگور فی کلو سو سے ڈیڑھ سو روپے‘ آم ڈیڑھ سو روپے فی کلو میں فروخت کئے جارہے ہیں۔

سبزی کی قیمتیں اب غریبوں کی قو ت خرید سے باہر ہے ، جمعرات کے روز سری نگر کے اہم بازاروں میں ساگ فی کلو پچاس روپے ، گوبھی چالیس روپے ، ندرو تین سو روپے ، مٹر پچاس روپے ، ٹماٹر پچاس روپے ، کدو پچاس روپے ، آلو چالیس روپے میں فروخت کرکے روزہ داروں کو دن بھر دو دو ہاتھوں لوٹا گیا ۔

ادھر سبزی اور میوہ فروشوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں منڈی میں ہی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں تک سبزیاں مہنگے داموں پہنچ جاتی ہیں۔

متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خوردنی کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے خصوصی اسکارڈ تشکیل دیے گئے ہیں جو بازاروں میں ان اہم چیزوں کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

Next Post

فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا جموں میں احتجاج جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تقرری نامہ محض دستاویز نہیں،خدمت کی دعوت ہے‘
اہم ترین

’تقرری نامہ محض دستاویز نہیں،خدمت کی دعوت ہے‘

2026-09-19
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

ریاستی درجہ بحال ہونے پر موجودہ اسمبلی برقرار رہ سکتی ہے‘نئے انتخابات لازمی نہیں: قانونی ماہرین

2026-09-19
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’حسبِ توقع وہی پرانا ٹال مٹول‘: بحری تصادم پر پاکستان کا جواب مسترد

2026-09-19
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف، روس اور چین نے ’اسنیپ بیک‘ کو چیلنج کردیا
اہم ترین

امریکہ کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایرانی وفد کو ویزے، فلسطینی قیادت کا انکار

2026-09-19
مرکز نے بامعنی مذاکرات کے لیے ہاتھ بڑھایا:وانگچک
اہم ترین

لداخ احتجاج کا ایک سال‘وانگچک مارچ کی قیادت کریں گے

2026-09-19
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے  جی او سی کا ادھمپور میں انکاؤنٹر مقام کا دورہ جاری آپریشن کا جائزہ لیا

2026-09-19
ڈی جی پی کا انسداد دہشت گرد ی کارروائیوں کا جائزہ
اہم ترین

وردی ذمہ داری کی علامت ہے ، خطرات بھی ہوتے ہیں: پربھات

2026-09-19
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

لیہہ میں مٹی کا تودہ گرنے  سے لداخ میں دو مزدور ہلاک

2026-09-19
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا جموں میں احتجاج جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.