بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

امرت مہوتسو میں شراکت داری کے لیے وسیع منصوبہ بنائیں ریاست: شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-13
in قومی خبریں
A A
وزیر داخلہ کا دورہ شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ آزادی کے امرت مہوتسو میں گاؤں، تحصیل اور اضلاع کی سطح پر سبھی کی شراکت داری کے لیے وسیع منصوبے اور پروگرام بنائیں۔
مسٹر شاہ نے منگل کے روز ریاستوں کی سیاحت اور ثقافت کے وزراء کے کونسل ،’امرت سماگم‘ کا افتتاح کرنے کے بعد کہا،’کانفرنس کے دوران ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہر گاؤں، تحصیل، ضلع اور ریاست کی حصہ داری کیسے آزادی کے امرت مہوتسو میں ہو اور اس کے لیے پروگراموں کا انعقاد کرنا اور انھیں کامیاب بنانا ہے۔
انہوں نے کہا،’آزادی کے امرت مہوتسو کو پانچ زمروں میں منانے کا تصور کیا گیا ہے، فریڈم اسٹرگل، آئیڈیا @ 75،اچیومنٹس @ 75، ایکشن @ 75 اور ریزالو @ 75۔ ان پانچ زمروں میں ہمیں آنے والے وقت کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ میں تمام ریاستی وزراء اور عہدیداروں سے گذارش کرنا چاہتاہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر گاؤں اور ریاست کی حصہ داری بڑھائی جائے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت کل 25000 پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں سے 7200 پروگرام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہر گھر جھنڈا، بین الاقوامی یوگا ڈے، ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ ریپوزٹری، سواتنتر سور اور میرا گاؤں، میری دھروہر جیسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جس سے عوام کی شراکت داری کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا،’ہر گھر جھنڈا پروگرام ریاستی حکومتوں اور پنچایتوں، میونسپل کارپوریشن، ضلع پنچایتوں، تحصیل پنچایت کی شراکت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ہرا سکول کی شمولیت کے بغیر یہ کامیاب نہیں ہو سکتا اور ہمیں اسے آگے لے کر جانا ہے۔ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ان تمام پروگراموں جیسے ہر گھر جھنڈا، بین الاقوامی یوگا ڈے، ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ ریپوزٹری، سواتنتر سور اور میرا گاؤں، میری دھروہر کے بارے میں معلومات لے کر ہم ان کو اپنی اپنی ریاستوں میں کامیاب بنانے کے لیے آگے بڑھیں۔
انہوں نے کہا،’تحریک آزادی سے وابستہ مقامات کی دوبارہ نشاندہی کی جانی چاہیے، کوئی ایک گاؤں ایسا نہیں جس نے تحریک آزادی کے لیے کچھ نہ کیا ہو، ایک بھی ضلع ایسا نہیں جہاں کوئی بڑا واقعہ نہ ہوا ہو۔ کیا ہم ان واقعات کو، ان کی یادوں کو زندہ کر سکتے ہیں، کیا ہم ا سکول کے بچوں کو مجاہد آزادی کے گھر، ان کے گاؤں تک لے جانے کا پروگرام بنا سکتے ہیں؟ مجھے یقین ہے کہ ایسا کرنے سے ایک شاندار جذبہ حب الوطنی بیدار ہو گا اور بچے، ہماری نئی نسل اس سے وابستہ ہو گی‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کووڈ ویکسینیشن میں 185.90 کروڑ ویکسین لگیں

Next Post

راج ناتھ نے پڑوس اور بحر ہند خطہ کی صورت حال کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ

راج ناتھ نے پڑوس اور بحر ہند خطہ کی صورت حال کا جائزہ لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.