اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بجٹ کا۳۵فیصد حصہ جموںکشمیر کے انفراسٹرکچر اور ترقی پر خرچ ہوگا:بی جے پی

’بجٹ کے تحت سو پور میں۲۵ہزار میٹرک ٹن کی گنجائش کا ایک کولڈ سٹور بنایا جائے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-15
in مقامی خبریں
A A
بجٹ کا۳۵فیصد حصہ جموںکشمیر کے انفراسٹرکچر اور ترقی پر خرچ ہوگا:بی جے پی

SRINAGAR, MAR 14 (UNI):- BJP chief spokesman JK, Sunil Sethi addressing media persons in Srinagar on Tuesday regarding yesterday's budget session in parliament. UNI PHOTO-63U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر//
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان اعلیٰ‘ سنیل سیٹھی نے مرکزی وزیر خزانہ نر ملا سیتا رمن کی طرف سے جموں و کشمیر کیلئے مالی سال۲۰۲۴تا۲۰۲۳کیلئے پیش کئے جانے والے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ کا۳۵فیصد حصہ جموں وکشمیر کے انفراسٹرکچر اور ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جموں وکشمیر میں آنے والے برس کے دوران کتنی ترقی ہوگی۔
ترجمان اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
سیٹھی نے کہا’’جموںکشمیر کیلئے پیس کی جانی وال بجٹ کا۳۵فیصد حصہ یونین ٹریٹری کے انفراسٹرکچر اور ترقی پر خرچ ہوگا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آنے والے برس کے دوران یہاں کتنی ترقی ہوگی‘‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ کے تحت سو پور میں۲۵ہزار میٹرک ٹن کی گنجائش کا ایک کولڈ سٹور بنایا جائے گا جبکہ جموں کے نروال میں۲ہزار میٹرک ٹن کی گنجائش کا کولڈ اسٹور بنایا جائے گا۔
سیٹھی نے کہا کہ ان کولڈ سٹوروں سے میوہ سے وابستہ لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا اور فصل کو خراب ہونے سے بچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سمارٹ سٹی کے لئے سری نگر اور جموں کیلئے پانچ سو کروڑ روپیے رکھے گئے ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرینگر میں سمارٹ سٹی کے پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے اور آنے والے دنوں میں پانی اور بجلی پر بھی کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں میٹرو ٹرین پر کام اگلے برس سے شروع ہوگا جس سے لوگوں کو کافی سہولیت پہنچے گی۔
سیٹھی نے کہا کہ بجٹ میں خواتین کے لئے خاص خیال رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے ایسی خاص دکانیں ہوں گی جہاں صرف خواتین ہی جا سکتی ہیں اور جن کو خواتین ہی چلا سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف شعبہ سیاحت فروغ پا رہا ہے اور خواتین سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جن کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے گلابی گاڑیاں جن کے ڈرائیور خواتین ہی ہوں گی، کا بندو بست کیا جائے گا۔
بی جے پی ترجمان نے کہا کہ اگلے سال روز گار کے۴۰میلوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس کے تحت نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت پانی کے لئے پانچ ہزار کروڑ روپیے رکھے گئے ہیں تاکہ ہر گھر میں نل کا پانی میسر ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھی اچھی رقم رکھی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شعبہ سیاحت پر۶۰کروڑ روپیے صرف کئے جائیں گے ۔
بتادیں کہ مرکزی وزیر خزانہ نر ملا سیتا رمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کیلئے مالی سال۲۰۲۴۔۲۰۲۳کیلئے ایک لاکھ۱۸ہزار۵سو کروڑ رویے کا بجٹ پیش کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا راجوری پہنچی

Next Post

سوئیہ بگ: قتل کیخلاف تیسرے روز بھی لوگوں کا احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

سوئیہ بگ: قتل کیخلاف تیسرے روز بھی لوگوں کا احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.