منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

موسم سرما کے دوران ایک بار پھر بارشوں میں کمی درج

درجہ حرارت بھی معمول سے ۶ تا۷ ڈگری زیادہ:عارف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-12
in اہم ترین
A A
بالائی حصوں میں ہلکی برفبار‘میدانی علاقوں میں بارشیں

Rain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر///
جموںکشمیر میں ایک بار پھر موسم سرما کے دوران بارشوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جس نے کسانوں میں گوناگوں خدشات جنم دیا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موسم بہار کے دوران بھر پور بارشیں نہیں ہوئیں تو آنے والے وقت میں پانی کی قلت کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے جس سے زرعی شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔تاہم ان کا ساتھ ہی یہ بھی ماننا ہے کہ مون سون کے دوران بھر پور بارشیں اس کمی کو پورا کر سکتی ہیں۔
وادی کے معروف ماہر موسمیات فیضان عارف نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس موسم سرما کے دوران بھی بارشیں معمول سے کم ریکارڈ ہوئیں اور ماہ مارچ میں بھی بارشوں کی کمی متوقع ہے ۔
عارف نے کہا’’اس موسم سرما(یکم دسمبر۲۰۲۲سے۲۸فروری ۲۰۲۳) کے دوران جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر۳۴فیصد بارش کی کمی درج ہوئی‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ دسمبر میں بارشوں میں۷۸فیصد کمی جبکہ ماہ جنوری میں ۴۲فیصد اضافہ تاہم ماہ فروری میں ایک بار پھر بارشوں میں۶۹فیصد کمی درج ہوئی‘‘۔
ماہر موسمیات نے کہا کہ ماہ مارچ کے دوران موسم مکمل طور پر خشک نہیں رہ سکتا ہے تاہم بارشیں معمول سے کم ہی ہونے کی توقع ہے ۔
عارف نے کہا کہ دوسری طرف درجہ حرارت بھی معمول سے ۶سے۷ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں گلیشئر جلدی پگھل سکتے ہیں جس سے آنے والے وقت میں پانی کی قلت کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ۔
ماہر موسمیات نے کہا کہ اگر مون سون کے دوران بھر پور بارشیں ہوئیں تو پانی کی قلت نہیں ہوسکتی ہے لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو موسم گرما کے دوران پانی کی قلت کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔
عارف کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت سے زرعی شعبہ متاثر ہوسکتا ہے جس کے خدشات کے پیش نظر کسان دھان کے کھیتوں میں بھی میوہ خاص کر سیب کے درخت لگاتے ہیں۔
ماہر موسمیات نے کہا کہ سال۲۰۱۹۔۲۰۲۰کے موسم سرما کے دوران جموں وکشمیر میں ماہ دسمبر میں۳ء۵۸ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ ماہ جنوری میں۳ء۸۷ملی میٹر اور ماہ فروری میں۳ء۳۵مل میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح سال۲۰۲۰سے۲۰۲۱کے موسم سرما میں ماہ دسمبر میں۴ء۶۴ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ماہ جنوری میں۱ء۹۳اور فروری میں۹ء۱۳۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ سال۲۰۲۱ سے۲۰۲۲کے ماہ سرما کے دوران مجموعی طور پر۴ء۲۸۸ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول سے کم تھی۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کے مطابق جموں وکشمیر کے۲۰؍اضلاع میں سے موسم سرما کے دوران۱۷؍اضلاع میں بارشوں کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ تین اضلاع بارہمولہ، اننت ناگ اور پونچھ میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوئیں۔
عارف نے کہا کہ سال گذشتہ بھی موسم سرما کے دوران بارشوں کی کمی ریکارڈ ہوئی تھی لیکن بعد ازاں مون سون کے دوران ہونے والی بھر پور بارشوں نے اس کمی پورا کر دیا اور پھر کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی سے دوچار نہیں ہونا پڑا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موسم خشک و خوشگوار‘۱۳مارچ کو کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان

Next Post

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.