ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

قابل ستائش

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-11
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جناب یہ جیل ویل کی باتیں نہ کریں !

فلم فیسٹیول…… بس ایک بات!

سچ تو صاحب آخر کار سچ ہی ہو تا ہے… آپ اسے پسند کریں یا نہ کریں… اور یہ بھی سچ ہے کہ آپ کا سچ میرا سچ نہیں ہو سکتا ہے اور… اور میرا آپ کا نہیں ہو سکتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے … لیکن… لیکن کچھ سچ ایسے ہو تے ہیں جو صرف سچ ہو تے ہیں … وہ آپ کا بھی سچ ہوتا ہے‘ آپ کیلئے بھی سچ ہوتا ہے اور… اور ہمارے لئے بھی ۔ جیسے یہ سچ کہ… کہ ایک انتہائی کم قلیل مدت میں فوج کے ایک کیپٹن کو عمر قید کی سزا سنائی گئی… راجوری کے تین عام شہریوں کو امشی پورہ میں فرضی جھڑ پ میں ہلاک کرنے کے جرم میں ایک فوجی عدالت نے اس آرمی کیپٹن کو عمر قید کی سزا سنائی ہے… ہاں ابھی فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اس فیصلے کی توثیق باقی ہے… لیکن… لیکن فوجی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنا دینا اپنے آپ میں بڑی نہیں بلکہ بہت بڑی بات ہے… وہ کیا ہے کہ … کہ ایک زمانہ تھا جب ایسے واقعات پر کوئی کارروائی ہی نہیں ہو تی ہے…کسی کے کان پر جو تک نہیں رینگتی تھی… لیکن سنہا صاحب… ایل جی سنہا صاحب اپنے وعدے کے پکے نکلے اور… اور انہوں نے اس بات کو یقینی بنانا کہ … کہ جو کوئی بھی ان تین عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ہو … اسے سزا دی جائیگی اور… اورصاحب ان کے وعدے کو عملی جامہ پہننانے میں فوج نے جو کرداد کیا وہ بھی بھی قابل ستائش ہے … قابل تعریف ہے ۔ ملوث قرار دئے گئے کیپٹن کو سزا دینے سے یہ تین نوجوان زندہ تو نہیں ہو ں گے… لیکن… لیکن ایک تو ان کے لواحقین کے زخم کچھ مندمل ہو ں گے اور… اور ساتھ ہی ایک پیغام جائیگا … یہ پیغام جائیگا کہ… کہ جس طرح دہشت گردی کے حوالے سے حکومت کی زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے… بالکل اسی طرح انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے بھی حکومت کی زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے… ایسی پالیسی جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا … اور جب ایک بار یہ پیغام… واضح اور غیر مبہم انداز میں چلا جائیگا تو…تو یہ بھی کشمیر میں ایک دیر پا امن کے قیام میں مدد گار ثابت ہو گا ‘ معاون ثابت ہو گا ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ

Next Post

امریکی انٹلی جنس رپورٹ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب یہ جیل ویل کی باتیں نہ کریں !

2026-09-12
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

فلم فیسٹیول…… بس ایک بات!

2026-09-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

2026-09-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیسا لہجہ ہے ؟

2026-09-09
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمسایہ ملک کرکٹ کھیلنا بند کرے!

2026-09-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کی صفائی

2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

2026-09-05 - Updated on 2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

امریکی انٹلی جنس رپورٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.