ہفتہ, اپریل 1, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

امریکی انٹلی جنس رپورٹ

لیکن ساتھ ہی ثالثی کی بھی پیشکش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-11
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

منشیات: کشمیر پر منڈلاتاسنگین خطرہ

رویت تو بہت دور کی بات

عین اُس وقت جب امریکی انٹیلی جنس نے اپنی ایک رپورٹ میں ہندوستان کی سکیورٹی اور وحد ت کیلئے چین اور پاکستان کی جانب سے خطرات سے عبارت چیلنجوں کا سامنا ہے کا الرٹ جاری کیا ہے اور رائے ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی ایسی کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی فوجی قوت کا مظاہرہ کرسکتے ہیںامریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوںملکوں ہندوستان اور پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آپسی تصفیہ طلب معاملات کو آپس میں مذاکرات کا راستہ اختیار کرکے حل کریں۔ ترجمان نے ایسے کسی بھی مذاکراتی عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنی خدمات اور ہر طرح کی سہولیات پیش کرنے کی بھی پیشکش کی لیکن ساتھ ہی یہ واضح بھی کردیا کہ اس پیشکش کا انحصار ہندوستان اور پاکستان کی طرف سے اپنی قبولیت پر ہے۔
امریکہ ان اشو ز کے حوالہ سے بار بار اپنی تشویشات کا اظہار کرتا چلا آرہاہے باالخصوص ہند چین سرحدی معاملات کے تعلق سے امریکی موقف اور اپروچ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں البتہ ہندوستان کے حوالہ سے امریکہ اپنے اس موقف کا بار بار اعادہ کرتا رہا ہے اور اب کی بار بھی اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جو بھی تصفیہ طلب معاملات ہیںان کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی سمت میں امریکہ نہ صرف کسی طرح کی ثالثی کیلئے تیار ہے بلکہ مذاکراتی پراسیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے بطور سہولیت کار کے بھی اپنی خدمات وقف کرنے کیلئے تیار ہے۔
امریکہ کی جانب سے خطے کے ممالک کے درمیان کچھ متنازعہ معاملات پر رائے زنی نہ حیران کن ہے اور نہ ہی کوئی پوشیدہ امر ہے۔ یہ سلسلہ گذشتہ کئی دہائیوں سے چلا آرہاہے۔ اصل وجہ یہ ہے کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ اس کے کچھ مفادات خطے سے پیوست ہیں چنانچہ ان مفادات کا تحفظ اپنی صوابدید کے مطابق یقینی بنانے کیلئے وہ گاہے بہ گاہے اپنے خیالات کا اظہار کرتا رہاہے۔ اب کی بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
پہلے امریکی انٹلی جنس کی جانب سے منڈلاتے خطرات کی بات کی گئی اور ابھی اس رپورٹ کی صدائے باز گشت سنائی ہی دے رہی تھی کہ وزارت خارجہ کا ترجمان اپنی ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے میدان میں آگیا۔ امریکہ کو اچھی طرح سے معلوم ہے اور ماضی کے حوالہ سے اس مخصوص معاملے میں جو کچھ بھی اپروچ اور موقف اختیار کیا جاتارہا ہے اس کی علمیت کے باوجود امریکہ ہند پاک کے درمیان ثالثی کا کردار اداکرنے کیلئے اپنی خدمات وقف کرنے کی پیشکش کا اعادہ کررہاہے۔
ہندوستان بار بار اپنے اس موقف کو واضح کرتارہا ہے کہ ہند پاک کے درمیان معاملات کی نوعیت چاہے کچھ بھی ہوں، وہ اس کے اپنے اندرونی معاملات ہیں اور ان کا کوئی حل تلاش کرنے کیلئے کسی تیسرے فریق یا ثالث کی خدمات درکار نہیں۔ ہند پاک کے حوالہ سے خصوصی طور سے اس موقف کا بار بار اعادہ کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن ہندوستان سرکار کے واضح موقف کے باوجود امریکہ کسی نہ کسی بہانے یا آڑ لے کر ثالثی کی پیشکش کرتا رہا ہے۔ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی اپنے دور کے دوران کئی بار ثالثی کی پیشکش کی لیکن انہیںبھی ہندوستان کے موقف سے جانکاری دی جاتی رہی۔ تاہم امریکی ترجمان نے اب کی بار کچھ دوسرے یا جنہیں ذومعنی کہاجاتا ہے الفاظ اور انداز استعمال کرتے ہوئے یہ کہا کہ امریکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دیرینہ مسائل کے حل کے لئے تعمیری اور معنی خیز سفارت کاری کی بھر پور حمایت کرتاہے البتہ کسی امریکی کردار سے متعلق فیصلہ دونوں ملکوں نے ہی کرنا ہے۔
ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازعات کا حل تلاش کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی سطح پر بات ہورہی ہے اور اب تک یہ بات چیت کئی بار ہوچکی ہے جبکہ اگلی مذاکراتی نشست کیلئے تاریخوں کا تعین بھی ریکارڈ پر ہے۔ اس حوالہ سے یہ ایک اطمینان بخش پہلو ہے کہ معاملہ دونوں کے درمیان چاہئے سرحدی لکیروں کے تعین سے ہے، چینی دراندازی سے ہے یا سرحد کے اِ س پار گھس کر اپنی پکٹوں کے قیام سے ہے مذاکرات ہورہے ہیں۔ اس تعلق سے حالیہ کچھ برسوں کے دوران چین سے لگنے والی سرحدوں اور سرحدی علاقوں میں دفاعی نظام کو زبردست ترقی دی گئی ہے جو سلسلہ جاری ہے۔
البتہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان معاملات کا تعلق چین سے مختلف کچھ ایسے معاملات سے ہیں جو پیچیدہ اور حساس نوعیت کے ہیں۔ ان حساس اور پیچیدہ معاملات میں دراندازی، منشیات کی سمگلنگ، جدید ساخت کے ہتھیاروں کی ترسیل، ڈرون کابڑھتا استعمال، دہشت گردوں کیلئے لانچنگ پیڈ اور اسلحہ کی تربیت وفراہمی کی سہولیات اور سرپرستی، فنڈز کی ترسیل اور عالمی سطح پر ہند مخالف پروپیگنڈہ خاص طور سے قابل ذکرہیں۔
صرف دو مخصوص معاملات کے حوالہ سے کچھ حد تک اطمینان ہے۔ واگہ سرحد یا کچھ سرحدی چوکیوں پرمخصوص تقریبات یا ایام کی مناسبت سے مٹھائیوں کا تبادلہ اور جموں وکشمیرمیں کنٹرول لائن پرا ب دوسال سے قائم جنگ بندی ، جس جنگ بندی کے طفیل سے سرحد کے اِس پار دیہی اور سرحدی آبادی کو کچھ سکون حاصل ہوا ہے اور وہ اپنی پیداوار کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔ لیکن یہ بھی تلخ سچ ہے کہ انہی سرحدی راستوں سے دہشت گردوں کی دراندازی کاسلسلہ اور کوششیں بھی جارہی ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کچھ حد تک کشیدگی اور تلخی کی شدت میںکمی محسوس ہوتی اگر سفارتی سطح پر اور وفود کا تبادلہ ہوتا رہتا، یہ سلسلہ اب کئی برسوں سے منقطع ہے۔ تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ دہلی میں ایس سی او ممالک کی سپریم کورٹ ججوں کی کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان نے اپنے چیف جسٹس کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف بین الاقوامی فورموں اور اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں دعوئوں اور جوابی دعوئوں ، الزامات اور جوابی الزامات وغیرہ کا سلسلہ اب عرصہ سے جاری ہے بلکہ ہر گذرتے روز کے ساتھ اس لفظی جنگ میں شدت آرہی ہے۔
دونوں کی یہ تلخ کلامی اُس عدم برداشت، عدم بھروسہ اور ایک دوسرے کے تئیں شکوک کوواضح طور سے یہ پیغام دے رہا ہے کہ فی الحال دونوں کے درمیان ایک دوسرے کے تئیں نرمی کا کوئی عنصر یا پہلو موجود نہیں، غالباً امریکی انٹلی جنس نے اسی عدم برداشت اور عدم بھروسہ کے ساتھ ساتھ لفاظی جنگ میں آرہی شدت کے احساس سے مغلوب ہوکر اپنی آراء کو زبان دی ہے جس کو الرٹ کا نام بھی دیا جاسکتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قابل ستائش

Next Post

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ انتقال کرگئیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

منشیات: کشمیر پر منڈلاتاسنگین خطرہ

2023-04-01
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

رویت تو بہت دور کی بات

2023-03-30
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

یہ وہ کشمیر نہیں جو ہمیں ورثہ میں ملا تھا

2023-03-29
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اُردوؔ محبت کی زبان ہے تعصب کی نہیں

2023-03-28
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

الیکشن:نئی سیاسی صف بندی

2023-03-26
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

محبوبہ جی کا غلط فیصلہ

2023-03-25
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

منفرد بجٹ، ایک منٹ کی تقریر

2023-03-24
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

سرمایہ کاری کا خوشگوار آغاز

2023-03-21
Next Post
پاکستان میں جیتنا سری لنکا اور ہندوستان کے دوروں کے لیےبہت اچھی بات ہے: کمنز

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ انتقال کرگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.