ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

امشی پورہ فرضی انکاؤنٹر: فوجی کپتان کیلئے عمر قید کی سفارش

فوجی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سزا کی توثیق ہنوز باقی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-07
in مقامی خبریں
A A
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سرینگر//
ایک سال سے بھی کم عرصے میں جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے، ایک فوجی عدالت نے جولائی۲۰۲۰ میں جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے امشی پورہ علاقے میں فرضی انکاؤنٹر میں تین افراد کی ہلاکت کے سلسلے میں ایک کیپٹن کو عمر قید کی سزا سنانے کی سفارش کی ہے۔
جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے فوجی عدالت نے امشی پورہ علاقے میں فرضی انکاؤنٹر میں تین افراد کی ہلاکت کے سلسلے میں اس کیپٹن کو عمر قید کی سزا سنانے کی سفارش کی ہے تاہم اس حوالہ سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
سزا کا اطلاق فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے فوجی کورٹ کی سفارش کی توثیق کے بعد ہو گا۔
واضح رہے کہ فوج نے۱۸ جولائی ۲۰۲۰ کو اپنے بیانات میں جنوبی ضلع شوپیان کے امشی پورہ میں تین نا معلوم عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
اس مبینہ فرضی تصادم کے تین ہفتے بعد شوپیاں میں لاپتہ ہونے والے راجوری کے تین نوجوان مزدوروں کے والدین نے لاشوں کی تصویریں دیکھ کر ان کی شناخت اپنے تین’بے گناہ بیٹوں‘ کے طور پر کی تھی۔
ہلاک شدہ نوجوانوں میں سے۲۵ سالہ ابرار احمد کے والد محمد یوسف نے بتایا کہ ’فرضی‘ تصادم میں مارے گئے دیگر دو نوجوانوں کی شناخت اپنی سالی اور اپنے سالے کے لڑکوں بالترتیب ۱۶سالہ محمد ابرار اور۲۱ سالہ امتیاز احمد کے طور پر کی۔
قابل ذکر ہے کہ فوج نے انکاؤنٹر کے بعد اس معاملے میں انکوائری کا حکم دیا تھا جب سوشل میڈیا پر ایسی اطلاعات سامنے آنے کے بعد کہ عسکریت پسندوں کے نام سے تین نوجوانوں کو اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
بعد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس وجاحت حسین جو تحقیقات کمیٹی کی سربراہی کر رہے تھے نے خود تینوں افراد کے کنبے کے ڈی این اے نمونے لینے راجوری گئے اور بعد میں ہلاک شدہ تینوں نوجوانوں کے ڈی این اے نمونے تینوں کنمبوں کے ساتھ مل گئے جسکے بعد اس یہ معلوم ہوا کہ یہ فرضی تصادم تھا اور پولیس نے ہیر پورہ پولیس اسٹیشن میں کیس ایف آئی آر نمبر۱۴۲/۲۰۲۰درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
جموں و کشمیر پولیس نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی جس نے کیپٹن بھوپندر سنگھ جنہوں نے یہ انکاؤنٹر کیا سمیت تین لوگوں کے خلاف ’فرضی انکاؤنٹر‘ کرنے کے الزام میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔بعد ازاں ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے تینوں نوجوانوں کی شناخت کی تصدیق ہو گئی۔
لاشوں کو اکتوبر ۲۰۲۰ میں بارہمولہ میں ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا تھا اور راجوری میں ان کے آبائی گاؤں میں دفن کیا گیا تھا۔
ایس آئی ٹی چارج شیٹ میں بتایا گیا کہ کیپٹن سنگھ نے انکاؤنٹر کے دوران ہونے والی بازیابی کے بارے میں اپنے اعلیٰ افسران اور پولیس کو غلط معلومات فراہم کیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رمضان میں قرآن کے ایک ملین نسخے تقسیم کرنے کی منظوری

Next Post

آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس کا جموں میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس کا جموں میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.