سرینگر//
جموںکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے ) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر یونین ٹریٹر کے پانچ اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔
ڈی ایم اے نے ڈوڈہ، کشتواڑ، بانڈی پورہ، گاندربل اور کشتواڑ اضلاع میں کم درجے کے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔
ان ضلاع میں رہنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔