جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’جی آئی ٹیگنگ مکمل ہونے کے ساتھ ہی انسداد تجاوزات کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائیگا ‘

جن لوگوں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی:چیف سیکریٹری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-04
in مقامی خبریں
A A
’چھوٹے مکان اور چھوٹے تاجر ٹیکس سے مستثنیٰ‘

Mehta

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر///
انسداد انہدام کارروائی کا دوسرا مرحلہ جلدشروع کیے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے جموں وکشمیر یونین ٹیریٹری کے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا نے کہا کہ ’’جی آ ئی ٹیگنگ مکمل ہونے کے قریب ہے اور جہاں کہیں بھی کاہچراہی، اسٹیٹ لینڈاور روشنی ایکٹ کے تحت اراضی پر زبردستی قبضہ کیا گیا ہوگا اسے چھڑانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔‘‘
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری نے اس ضمن میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ’’تاہم جموں وکشمیر سرکار نے جو پہلے موقف اختیار کیا ہے کہ کسی غریب کو ستایانہیں جائے گا، انہدامی کارروائی کے دوسرے مرحلہ میں بھی اس کا پورا خیال رکھا جائیگا۔‘‘
مہتا کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری اس بات کا عندیہ دیاکہ انسداد انہدامی کارروائی کو بند نہیں کیا گیا تھا تاہم لوازمات کو پوراکرنے کیلئے موخر کی گئی تھی۔ مرکزی حکومت کی مداخلت کے بعد جس میں جموں و کشمیر انتظامیہ کو اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ انسداد تجاوزات مہم عملانے سے پہلے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے اور جس کسی شہری کے خلاف انہدامی کارروائی عمل میں لانی ہو اسے صفائی کا موقع فراہم کیا جائیگا اور اگرقانونی طور پر وہ اس بات کا مرتکب قرار پاتا ہے کہ اس نے غلط طریقے سے اراضی ہڑپ لی ہے تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔
چیف سیکریٹری کے مطابق جو اراضی چھڑائی گئی ہے اسکی جی آ ئی ٹیگنگ مکمل ہونے کے قریب ہے اورمختلف اداروں اور ماہرین سے صلح مشورہ کیا جا رہا ہے کہ اس اراضی کو کس طرح سے استعمال میں لایا جائے تاکہ اینٹی اینکروج منٹ مہم پھر سے بحال کی جائیگی۔
ادھر اس بات کی جانکاری سرکار کو ملی ہے کہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران کئی افسران بیجا مداخلت کرتے تھے ایسے افسران کو دوسرے محکموں میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ وہ مہم میں مداخلت نہ کر سکیں اور ایسے افسروں کومتنبہ کیا گیا ہے کہ وہ عوام کو گمراہ کرنے کی کارروائیوں سے باز رہیں۔
ارون کمار کا کہنا ہے کہانسداد تجاوزات مہم کے دوسرے مرحلہ میں باضابطہ طور ںوٹس ارسال کی جائے گی، ہر ایک کو مہلت فراہم کی جائے گی اگر اسکے پاس کسی بھی طرح کا دستاویز ہے وہ اسے پیش کرے اور اگر وہ ریکارڈ صحیح ثابت ہوا تو ایسے کنبوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی اور اگر یہ جعلی ثابت ہوئے تو کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

53 سالہ شامی سائیکل پر عمرےکیلئےجرمنی سے مکہ پہنچتے ہی جاں بحق

Next Post

سونیا گاندھی علیل سر گنگا رام اسپتال میں بھرتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا

سونیا گاندھی علیل سر گنگا رام اسپتال میں بھرتی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.