اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۱۶۸ عسکریت پسندوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع :پولیس

ڈوڈہ سے۱۱۸ ‘کشتواڑ سے۳۶؍ اور راجوری اور پونچھ اضلاع سے ۱۴ عسکریت پسند پاکستان میں مقیم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-02
in مقامی خبریں
A A
۱۶۸ عسکریت پسندوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع :پولیس

SSP Abdul Qayoom

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے تقریباً۱۶۸ عسکریت پسندوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کیا ہے جن کا تعلق جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے ہیں۔
یہ جائیدادیں ان عسکریت پسند کی ہے جو اس وقت پاکستان اوراس کے زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ عسکریت پسند ایل او سی سے کشمیر میں عسکریت پسندی کو پھر سے فروغ دینے میں سرگرم ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ وزارت داخلہ نے حال ہی میں جموں و کشمیر پولیس کو ایسے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی تھی‘جو سرحد پار سے ایل او سی کے ذریعے کشمیر میں پھر سے عسکریت پسند کارروائیوں میں مدد کرتے ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈوڈہ سے۱۱۸ ‘کشتواڑ سے۳۶؍ اور راجوری اور پونچھ اضلاع سے ۱۴ عسکریت پسند پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم ہیں اور یہ عسکریت پسند پھر سے اپنے اپنے علاقوں میں عسکریت پسندی کو فروغ دے رہے ہے۔
دوڈہ کے ایس ایس پی عبدالقیوم نے اس حوالے سے بتایا کہ ضلع کے ۱۱۸ عسکریت پسند پاکستان میں مقیم ہے، ان میں سے ۱۰ کمانڈر ہے اور وہ سب سے زیادہ سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان عسکریت پسندوں کی جائیدادوں کی تفصیلات جمع کی ہے اور جلد ہی پولیس ان کے جائیدادوں کو ضبط کر لے گی۔
ایس ایس پی نے کہا کہ یہ عسکریت پسند مقامی نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں بھرتی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مرکزی وزارت داخلہ نے دو عسکریت پسندون کو عالمی دہشت گرد کی فہرست میں شامل کیا ہے، اور ان میں سے ایک کی پراپرٹی کو پولیس نے اٹیج کیا ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس، محکمہ ریونیو سے دیگر عسکریت پسندوں کی جائیدادوں کی فہرست طلب کر رہی ہے اور ان کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔
قیوم نے کہا کہ پولیس خطے میں سب سے زیادہ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے ابوحبیب کو، جو مبینہ طور پر خطے میں سب سے زیادہ سرگرم عسکریت پسندوں میں سے ایک ہے، کو ’انفرادی جنگجو‘قرار دیا ہے۔
ابو حبیب خطے میں سب سے زیادہ سرگرم عسکریت پسندوں میں سے ایک ہے۔ جموں صوبے میں عسکریت پسندی کے واقعات میں اس کا ہاتھ تھا، جس میں آئی ای ڈی اور گرینیڈ دھماکوں کی منصوبہ بندی اور ان کو انجام دینا شامل تھا۔ وہ ڈوڈہ ضلع میں عسکریت پسندی کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
محمد ارشاد بھی (خطے میں) سرگرم ہے۔ وہ حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والا عسکریت پسند ہے اور اسے’انفرادی عسکریت پسند‘قرار دیا گیا ہے۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے ان کی جائیداد کی تفصیلات اور جب ہمیں تفصیلات مل جائیں گی تو قانونی کارروائی کریں گے،دیگر عسکریت پسندوں کے بارے میں جو نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی نے کہا’’نذیر نام کا ایک اور عسکریت پسند ہے، جو ملک دشمن سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے۔ وہ نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل کرنے کی کوشش بھی کرتا رہا ہے۔ہم نے حال ہی میں ایک اور عسکریت پسند عبدالرشید عرف جہانگیر کی جائیداد بھی ضبط کی‘‘۔
قیوم نے کہا کہ پولیس نے اب تک ۱۱لوگوں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت کارروائی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
بتادیں کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا تھا کہ جموں وکشمیر میں ایسے وسائل اور عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جو عسکریت پسندی کو زندہ رکھنے کے لئے کسی نہ کسی صورت میں اپنا کام کر رہی ہیں۔
دلباغ نے کہا کہ ایسے اثاثوں، جائیدادوں کی ایک ایک کرکے نشاندہی کی جارہی ہیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر اْنہیں مسمار کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ میں سات ادویات کی دکانوں کی لائسنس معطل

Next Post

’سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ نوجوانوں کو زیادہ مشغول کرنے کی کوشش کر رہی ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں

’سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ نوجوانوں کو زیادہ مشغول کرنے کی کوشش کر رہی ہے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.