منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں مرحلہ وار فوجی انخلاء پر غور

یہ معاملہ بین وزارتی سطح پر سنجیدگی کے ساتھ زیر بحث ہے‘جسے قابل عمل سمجھا جاتا ہے‘ایک طرح سے فیصلہ ہو چکا ہے:رپورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-21
in اہم ترین
A A
ضلع بڈگام میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت، حملہ آوروں کی تلاش جاری

Army

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//(ویب ڈیسک)
خصوصی حیثیت کی منسوخی کے تقریباً ساڑھے تین سال بعد، مرکزی حکومت لائن آف کنٹرول کوچھوڑ کر کشمیر سے فوج کے مرحلہ وار انخلاء کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ نئی دہلی سے موصولہ رپورٹوں میں سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
عہدیداروں نے کہا کہ عسکریت پسندی کے محاذ کے ساتھ ساتھ کشمیر کے اندرونی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جس نے مرکزی وزارت دفاع، مرکزی وزارت داخلہ، فوج اور پولیس سمیت حکام کو فوج کے انخلا کے امکان پر بات چیت کرنے پر مجبور کیا ہے جو کہ اب ایک آگے والے مرحلہ پر پہنچ گئی ہے۔
انخلا مرحلہ وار ہو گا جس میں کچھ اضلاع کو دوسروں پر ترجیح دی جائے گی اور سیکورٹی ایجنسیاں ابھرتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھیں گی۔
یہ ذمہ داری سی آر پی ایف کے ذریعہ پوری کی جائے گی جس کی یونین کے زیر انتظام علاقے میں۶۰ہزار کی تعداد ہے جبکہ ایک لاکھ ۳۰ ہزار فوجی اہلکار بشمول ۴۵ہزار آر آر اہلکار انسداد بغاوت کارروائیوں میں شامل ہیں۔ علاقے میں پولیس کے تقریباً ۸۰ ہزار اہلکار ہیں۔ تینوں سیکورٹی ایجنسیاں انسداد بغاوت کی کارروائیوں میں شامل ہیں۔
ایک رپورٹ میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ایک سینئر افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے’’یہ معاملہ بین وزارتی سطح پر سنجیدگی کے ساتھ زیر بحث ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ قابل عمل ہے۔ ایک طرح سے فیصلہ ہو چکا ہے اور یہ کب ہو گا‘محض یہ سوال باقی ہے۔ تاہم، یہ ایک سیاسی فیصلہ ہو گا‘‘۔
حکام چاہتے ہیں کہ وادی میں حالات معمول پر نظر آئیں جہاں عسکریت پسندی سے متعلق تشدد اور ہلاکتوں میں کافی کمی آئی ہے، اسی طرح امن و امان کی صورتحال اور پتھراؤ کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اندرونی علاقوں سے فوج ہٹانے میں کوئی حرج نہیں

Next Post

ہندوستانی ٹیم نے ترکی، شام میںبہتر طریقے سے راحت اور بچاؤ کا کام کیا:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا

ہندوستانی ٹیم نے ترکی، شام میںبہتر طریقے سے راحت اور بچاؤ کا کام کیا:مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.