پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر میں فوج کی تعداد کم کرنا مرکزی حکومت کا اختیار :فاروق

’لوگوں کے مخالفانہ ردعمل کی وجہ سے یو ٹی حکومت نے انسداد تجاوزات مہم روک دی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-21
in اہم ترین
A A
مسافروں اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھانا لازمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے صدر‘ فاروق عبداللہ نے پیر کو کہا کہ جموں کشمیر میں فوج کے نقوش کو کم کرنا حکومت کا اختیار ہے۔
ڈاکٹر فاروق نے یہاں نیشنل کانفرنس ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا’’یہ حکومت کا معاملہ ہے۔ وہ کتنا کم یا بڑھائیں گے یہ ان کا اختیار ہے۔ مجھے اس میں کوئی کہنا نہیں ہے‘‘۔
سرینگر سے لوک سبھا ممبر ایک میڈیا رپورٹ کے بارے میں سوالات کا جواب دے رہے تھے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ حکومت مرحلہ وار طریقے سے کشمیر کے اندرونی علاقوں سے فوج کو ہٹانے پر غور کر رہی ہے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مسماری مہم کو ’روکنے‘ کے حکومت کے مبینہ فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’یہ لوگوں کی مخالفت کی وجہ سے ہوا‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ’’یہ لوگوں کے شور مچانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اگر لوگ شور نہ مچاتے تو مہم تیز کر دیتے۔ لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے پاس حکومت کو ہلانے کی طاقت ہے۔‘‘
ڈاکٹر فاروق آج شہر سرینگر سے وابستہ پارٹی عہدیداران کے ایک اجلاس میں ضلع میں جاری پارٹی سرگرمیوں اور پارٹی پروگراموں کا جائزہ لینے کے علاوہ لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کررہے تھے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کی آواز مقدم ہوتی ہے ،عوامی حمایت ، تعاون اور اشتراک سے ہی ہم بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا کرسکتے ہیں ۔ان کاکہنا تھا’’ ہماری جماعت نے ماضی میں بھی بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا کرکے سرخرو ہوکر اُبھی ہے لیکن یہ اُسی صورت میں ممکن ہوپایا جب ہماری جماعت کو عوام کا بے پناہ تعاون اور اشتراک حاصل تھا‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے صدر کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس آج بھی عوام کے دلوں میں بستی ہے اور تینوں خطوں کے عوام ہماری جماعت کی پشت پر ہیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بلڈوزر مہم کا مقصد جموں و کشمیر کے عوام کو بے اختیار اور محتاج بنانا ہے اور اس مہم میں قوائد و ضوابط کی دھجیاں اُڑائی جارہی تھیں اور ایک منصوبہ بند سازش کے تحت لوگوں میں تفرقہ ڈالا جارہاتھا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ایسی صورتحال میں ضروری ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ اپنا رابطہ بنائے رکھیں اور خود کو ہر اُسی شہری کیلئے دستیاب رکھیں جس کو ہماری ضرورت ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام بن :اراضی کا بڑا حصہ کھسکنے کے باعث تیرہ مکانوں کو نقصان:حکام

Next Post

اندرونی علاقوں سے فوج ہٹانے میں کوئی حرج نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
’لوگوں کے تعاون سے خوبصورت جموں کشمیر تعمیر کریں گے‘

اندرونی علاقوں سے فوج ہٹانے میں کوئی حرج نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.