جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

رام بن :اراضی کا بڑا حصہ کھسکنے کے باعث تیرہ مکانوں کو نقصان:حکام

گاندربل کے سونہ مرگ میں مٹی کا تودا گر آنے سے کم سے کم ۹رہائشی مکانوں کو نقصان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-21
in اہم ترین
A A
رام بن :اراضی کا بڑا حصہ کھسکنے کے باعث تیرہ مکانوں کو نقصان:حکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

جموں//
جموںکشمیر کے رام بن ضلع میں اراضی دھنس جانے کے باعث تیرہ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے متاثرین کو محفوظ جگہ منتقل کیا۔
اطلاعات کے مطابق رام بن ضلع میں اراضی کھسکنے کے باعث متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتک تیرہ مکانوں کو نقصان پہنچا جن میں سے چھ پوری طرح سے زمین بوس ہوئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اُن کا سب کچھ برباد ہو چکا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے ڈکسار دال علاقے میں ابتک تیرہ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے تین دنوں سے علاقے میں اراضی کا ایک بڑا حصہ کھسک رہا ہے جس وجہ سے متعدد مکان اس کی زد میں آ چکے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گاوں کی اور جانے والی شاہراہ کو بھی نقصان پہنچنے کے بعد روڈ ناقابل آمدورفت بن گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جیولوجیکل سروے آف انڈیا کو اس بارے میں آگاہی فراہم کی گئی اور بہت جلد ماہرین کی ٹیمیں علاقے کا دورہ کرئے گی۔
دریں اثنا ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے ٹیوٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ متاثرین کو شامیانے اور دوسری ضروریات زندگی کی اشیائفراہم کی گئی ۔
بتادیں پچھلے کئی ہفتوں سے جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں جن میں رام بن ، ڈوڈہ اور اب سونہ مرگ شامل ہیں میں اراضی کھسکنے کے باعث متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
دریں اثنا وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں بھاری بھر کم مٹی کا تودا گر آنے سے کم سے کم۹رہائشی مکانوں او ایک گاؤ خانے کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ کے ریزن علاقے میں موسلا دھار بارشوں سے گذشتہ شام مٹی کا ایک بھاری بھرکم تودا گر آیا جس سے کم سے کم نو مکانوں اور ایک گاؤ خانے کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے کہا کہ جن کے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ان میں محمد اقبال رینہ ولد عبدالرحمان رینہ، محمد یوسف رینہ ولد عبدالاحد رینہ، شبیر احمد رینہ ولد غلام محمد رینہ، محمد جمال رینہ ولد غلام محمد رینہ، محمد یوسف رینہ ولد غلام محمد، محمد کمال رینہ ولد غلام محمد، ظہور احمد ولد عبدالرحمان، عبدالسلام ولد غلام محمد اور محمد اسلم ساکنان ریزن گنڈ شامل ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مویشیوں کو بھی بحافظت دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے ۔
ادھر مٹی کا تودا گر آنے سے سرینگر، سونہ مرگ شاہراہ بند ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں پنتھرس پارٹی کے دفتر کو سربمہر کر دیا گیا

Next Post

جموں کشمیر میں فوج کی تعداد کم کرنا مرکزی حکومت کا اختیار :فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
مسافروں اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھانا لازمی

جموں کشمیر میں فوج کی تعداد کم کرنا مرکزی حکومت کا اختیار :فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.