بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

معراج البنیؐ :وادی میں روح پرور تقاریب

درگاہ حضرت بل میں سردی کے باوجود عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شب بیداری ‘درود و اذکار کی خصوصی محافل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-19
in اہم ترین
A A
میلاد النبیؐ کی تقریب آج ‘ وادی میں انتظامات مکمل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر/۱۸فروری
ہفتہ کو جموںکشمیر میں شب معراج کی تقاریب تزک واحتشام اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں۔
اس مناسبت سے وادی بھر میں چھوٹی بڑی مساجد ،خانقاہوں، اور زیارت گاہوں میں تقریبات کا انعقاد عمل میں لایاگیا‘ جہاں پر ختمات المعظمات اور دورود وازکار کی خصوصی محفلیں آراستہ ہوئیں۔وہیں امام و خطیب فلسفہ معراج پر روشنی ڈالی۔
کشمیر میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت میں منعقد ہوئی،جہاں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر عبادت و ریاضت میں محو رہ کر اللہ کے حضور اپنے گناہوں اور خطاؤں کی مغفرت طلب کریں گے۔
اس حوالے سے وادی کے طول عرض سے زائرین کی بڑی تعداد شب خوانی کی خاطر درگاہ حضرت بل پہنچی تھی۔
نماز عشاء کے بعد شب بیداری کا سلسلہ نماز فجر تک جاری رہا۔ شب خوانی کے دوران درگاہ شریف میں واعظ تبلیغ ،دورود ازکار ،ختمات المعظمات اور خصوصی دعائے مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ آثار شریف درگارہ میں آج نماز عشاء رات کے دس بجے ادا کی گئی۔
درگاہ حضرت بل میں معراج النبی ﷺکی تقریب سعد کے موقعے پر ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں اور چند رضاکار انجمنوں کے اشتراک سے زائرین کو ہر ممکن سہولیات بہم رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے جبکہ شہرو دیہات سے درگاہ حضرت بل آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے معقول انتظامات بھی کئے گئے تھے۔
شب معراج کی اس طرح کی روح پرور مجالس طلوع آفتاب تک جارہی،بعد میں نماز فجر سے ہر نماز پر وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے فرزندان توحید موئے مقدس آنحضرت ؐ کے دیدار سے فیضیاب ہوتے رہیں۔
وہیں عقیدت مند فرش پر استادہ عرش کی طرف ہاتھ اٹھا کر اللہ کے حضور گڑ گڑاتے ہوئے دعائیں مانگ رہے تھے۔ ماہ رجب المرجب کی ۲۷ ویں شب کو اللہ تعالی نے اپنے محبوب حضرت محمد ؐکو معراج کا شرف عطا کیا۔اس بابرکت رات میں اللہ رب العزت نے اپنے حبیبؐ کو اپنے پاس بلایا اور ان سے ہم کلام ہوئے اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی وائی ایس پی دیوندر سنگھ کیس: تین گاڑیاں ضبط کیں :این آئی اے

Next Post

انسانی اسمگلنگ کا معاملہ؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post

انسانی اسمگلنگ کا معاملہ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.