سرینگر//
جنوبی ضلع اننت ناگ کے ٹنگہ پاوا ساگم کوکر ناگ علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز ٹنگہ پاوا ساگم کوکر ناگ میں دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت شاہدہ ساکن بڈگام، شاہد احمد ساکن کانڈی وارہ کوکر ناگ، درخشا ساکن ناگام کوکر ناگ، جوزی جان ساکن ناگام کوکر ناگ، ریاض احمد ساکن گڈول کوکر ناگ کے بطور ہوئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کی حالت ہسپتال میں مستحکم ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔