سرینگر/17فروری
شمالی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں جمعے کے روز برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین کو زندہ بچایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے مژھل علاقے میں جمعے کی سہ پہر کو چار افراد برفانی تودے کی زد میں آئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس دوران چار افراد کو باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت اعجاز احمد کے بطور ہوئی ہے ۔