پیر, مئی 19, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

نیا لوگو ڈیزائن کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات کا مقابلے کا اعلان

میڈیا کا منظر نامہ بدل گیا ہے‘ لوگو اس سے ہم آہنگ ہونا چاہئے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-17
in مقامی خبریں
A A
نیا لوگو ڈیزائن کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات کا مقابلے کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور نے واضح کیا بھارت ایک طاقت بن کر ابھر رہا ہے‘

ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکہ، فوجی جوان زخمی

جموں//
محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے لوگو کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کے ایک مقابلے کا آغاز آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ڈائریکٹر انفارمیشن ‘اکشے لابرو کی موجودگی میں کمشنر سیکرٹری، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، پریرنا پوری نے کیا۔
اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سکریٹری نے مشاہدہ کیا کہ محکمہ کے لوگو کو بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کیلئے اسے نئے سرے سے ڈیزائن کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی، کیونکہ میڈیا کے منظر نامے میں گزشتہ برسوں میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔پوری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نئے ڈیزائن کردہ لوگو کا مقصد موجودہ مواصلات اور ٹیکنالوجی کے منظر نامے کی نمائندگی کرنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈائریکٹر انفارمیشن لابرو نے کہا کہ یہ ایک شراکتی عمل ہے جس کا مقصد’جن بھاگیہ دھاری‘ ہے۔ ’’یہ ایک کھلا عوامی مقابلہ ہے اور محکمہ ایک نیا، عصری لوگو اپنانا چاہتا ہے جس کا فیصلہ ہمارے اپنے شہریوں نے کیا ہو‘‘۔
محکمہ نے عوام کو اپنے لوگو کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کے لیے مدعو کیا ہے اور اس کے لیے گذارشات خالصتاً آن لائن ہیں۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کیلئے۲۵ہزار روپے‘ دوسری پوزیشن کیلئے ۱۵ہزار روپے‘ تیسری پوزیشن کیلئے دس ہزار روپے اور چوتھی اورپانچویں پوزیشن حاصل کرنے والوں کیلئے۵ہزار روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جیتنے والوں کو تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔
ہر مدمقابل سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے لوگو کے ڈیزائن کے بارے میں تقریباً ایک ہزار الفاظ کی مختصر وضاحت کرے۔
یہ مقابلہ اس مہینے کی ۱۶ تاریخ سے۲ مارچ ۲۰۲۳ تک کھلا ہے۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس شعبے کی نئی اور ابھرتی ہوئی نوعیت کو ذہن میں رکھیں جب کہ وہ اپنے متعلقہ لوگو کو محکمہ میں پیش کرنے کیلئے ڈیزائن کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہمارے مطالبات نہیں تسلیم کئے گئے تو احتجاج کو تیز کریں گے:ایل اے بی/کے ڈی اے

Next Post

ہرش دیو عام آدمی پارٹی سے مستعفی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسمبلی انتخابات:کانگریس اور این سی سے کوئی چیلنج نہیں :جتندر سنگھ
مقامی خبریں

’آپریشن سندور نے واضح کیا بھارت ایک طاقت بن کر ابھر رہا ہے‘

2025-05-17
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
مقامی خبریں

ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکہ، فوجی جوان زخمی

2025-05-17
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر مال بر دار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

2025-05-17
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں جان لیوا سسٹنٹ کرنے کے الزام میں ایک مقبول یو ٹیوبر گرفتار

2025-05-17
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

2025-05-17
کشمیر: سٹرا بری پھل اتارنے کا سیزن جوبن پر، کاشتکار خوش و مطمئن
مقامی خبریں

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

2025-05-17
مقامی خبریں

کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

2025-05-17
مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
Next Post
کرپشن کے الزامات یوکرین کے نائب وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دیدیا

ہرش دیو عام آدمی پارٹی سے مستعفی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.