سرینگر/13 فروی
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے اور سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دارلحکومت جموں میں گذشتہ ایک دہائی میں ماہ فروری کی دوسری سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں رواں ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے کی ہی توقع ہے ۔وادی میں مطلع صاف رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرمائی دارلحکومت جموں میں گذشتہ ایک دہائی میں ماہ فروری کی دوسری سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
قبل ازیں جموں میں 8 فروری 2012 کو سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ماہر موسمیات فیضان عارف کے مطابق جموں میں یکم فروری 1929 کو سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی19.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 16.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔