اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یکے بعد دیگرے عوام مخالف فیصلوںسے جموںکشمیر میں لوگ ذہنی تناو کا شکار :بخاری

’یو ٹی میںانسداد تجاوزات مہم کے نام پر لوگوں کو بے گھرکرنا ناقابل برداشت‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-08
in اہم ترین
A A
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جموںکشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات کرانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری جاری انسداد تجاوزات مہم کی پرزور مذمت کی ہے جس میں لوگوں کو زرعی اراضی‘رہائشی مکانات اور دکانات سے بیدخل کیا جارہا ہے ۔
منگل کو ضلع اودھم پور کی متل پنچایت میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہا’’ ایل جی انتظامیہ کے آمرانہ راج میں لوگ بے بس ہیں ،عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی، اپنی مرضی ومنشا کے تحت یکے بعد دیگر عوام مخالف فیصلے لئے جارہے ہیں جس سے پوری جموں وکشمیر میں لوگ ذہنی تناو کا شکار ہیں‘‘۔
بخاری نے بتایا کہ جموںکشمیر میں انسد اد تجاوزات مہم نے غریب کنبوں کو ان کی زمین سے بے گھر کیا ہے جس پر انہوں نے اپنی محنت کی کمائی سے سرمایہ لگایا تھا۔ غریب لوگوں کا اسی زمین پر انحصار ہے جس کو جموں وکشمیر بھر میں انتظامیہ واپس لے رہی ہے ۔
اپنی پارٹی کے سربراہ نے جموںکشمیر میں بلڈوزر کو طاقت کی علامت کے طور پیش کرنے کی سخت مذمت کی اور کہا’’اس معاملے کا فیصلہ منتخب حکومت پر چھوڑا جانا چاہئے ‘‘۔انہوں نے زور دیتے ہوئے حکومت کو چاہئے کہ فوری طور انسدا د ِ تجاوزات مہم کو بند کیاجانا چاہئے جس نے غریب اور سماج کے کمزور طبقہ کو متاثر کیا ہے ۔
بخاری نے کہا’’حکومت سے عوام کی بہبود ی کی توقع ہوتی ہے نہ کہ لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کرناہوتا ہے ۔ اس مہم کو بند کیاجانا چاہئے ۔ وسیع ترعوامی مفاد کا یہ معاملہ منتخب حکومت پر چھوڑا جائے ‘‘۔
جموںکشمیر میں بلاتاخیر ریاستی درجہ بحال کر کے یہاں جتنا جلدی ممکن ہوسکے اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔
اپنی پارٹی کے سربراہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ لوگوں سے جو زمین چھینی گئی ہے وہ دراصل جموں کشمیر کے لوگوں کی ہے ، ہم کسی بیرونی شخص کو اس پر قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔
بخاری نے کہاکہ حکومت نے وعدہ کیاتھاکہ غریبوں کو ہراساں نہیں کیاجائے گا لیکن زمینی سطح پر انہیں اکھاڑا جارہا ہے ۔
اودھم پور اور اس کے دور دراز علاقوں میں ترقی کا ذکر کرتے ہوئے اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ترقیاتی مسائل کو حل کیاجائے ۔انہوں نے وعدہ کیاکہ’’اگر اپنی پارٹی کو جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بنانے کا موقع ملا تو ہم بلا امتیاز مذہب وملت، رنگ ونسل، ذات پات عوامی بہبود کے لئے کام کریں گے ، ہم روزگار کے مواقعے پیدا کریں گے ، سیاحتی مقامات کو ترقی دی جائے گی، نظر انداز علاقوں کی عوامی شراکت داری سے ترجیحی بنیادوں پر ترقی یقینی بنائی جائے گی‘‘۔
اودھم پور کا ذکر کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ یہاں پر سیاحت کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔’’ اپنی پارٹی کو موقع دیاگیا توزمینی سطح پر اودھم پور میں آپ کوتعمیر وترقی کے لحاظ سے مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔ آپ ہماری حمایت کریں ، ہم آپ کو ایک جوابدہ حکومت دیں گے ۔ دونوں خطوں میں یکساں ترقی ہوگی، جتنے بھی فنڈز ہوں گے منصفانہ طور ان کی تقسیم کی جائے گی‘‘۔
اپنی پارٹی کی فلاحی اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے بخاری کہاکہ اقتدار میں آنے پر سرمائی ایام کے دوران کشمیر میں ۵۰۰یونٹ اور جموں صوبہ میں۳۰۰یونٹ بجلی مفت دی جائے گی۔اسی طرح موسم گرما میں جموں کے اندر۵۰۰؍اور کشمیر میں۳۰۰یونٹ بجلی صارفین کو مفت ملے گی۔ اجولا اسکیم کے تحت سالانہ فی کنبہ چار گیس سلنڈر مفت بھرنے کی سہولت ہوگی۔بزرگوں اور بیواؤں کو ماہانہ۵۰۰۰روپے پنشن دی جائے گی۔ بچیوں کی شادی کیلئے دس دنوں کے اندر اندر ایک لاکھ روپے ملے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’سرحدوں پرجارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار‘

Next Post

ٹریفک بوتھ کو مسمار کرنے کا معاملہ:ایس ایم سی کے تین ملازمین گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

ٹریفک بوتھ کو مسمار کرنے کا معاملہ:ایس ایم سی کے تین ملازمین گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.