جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سراج اور گل جنوری کے بیسٹ پلیئر ایوارڈ کے لیے نامزد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-08
in کھیل
A A
لمبے اسپیل کیلئے تسلسل پر توجہ کی ضرورت:محمد سراج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

دبئی// انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستانی اوپنر شبھمن گل اور تیز گیند باز محمد سراج کو جنوری کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔ آئی سی سی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
ہندوستان کے باصلاحیت بلے باز گل نے جنوری میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے یک روزہ میں ڈبل سنچری بنانے کے بعد اگلے دو میچوں میں بالترتیب 40 ناٹ آؤٹ اور 112 رنز بنائے اور تین میچوں کی ایک روزہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز (360) کے بابر اعظم کے ریکارڈ کی برابری کی تھی۔
ون ڈے کرکٹ میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کے بعد، گل نے نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی سنچری اسکور کی۔ سری لنکا کے خلاف تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اوسط کارکردگی کے بعد گل کیوی ٹیم کے خلاف بھی پہلے دو میچوں میں زیادہ کچھ نہیں کر سکے۔ تاہم، انہوں نے فیصلہ کن تیسرے اور آخری ٹی20 میں 63 گیندوں پر 126 رن کی دھماکہ خیز اننگ کھیل کر اپنے ناقدین کا منہ بندکردیا۔
دوسری جانب جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں ہندوستانی بولنگ کی قیادت کرنے والے محمد سراج رواں ماہ ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون بولر بن گئے۔ سال کے پہلے مہینے میں ہی پانچ میچ کھیل کر سراج نے 38.4 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں، جس نے انہیں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچا دیا۔
سراج کی بہترین کارکردگی جنوری میں سری لنکا کے خلاف سامنے آئی، جب انہوں نے تیسرے ون ڈے میں صرف 32 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
آئی سی سی نے دونوں ہندوستانی کرکٹروں کے علاوہ نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترکیہ اور شام، ہلاکت خیز زلزلے

Next Post

فنچ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کو الوداع کہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے لیڈر، شاہین خطرناک بولر، ایرون فنچ

فنچ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کو الوداع کہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.