پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

فنچ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کو الوداع کہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-08
in کھیل
A A
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے لیڈر، شاہین خطرناک بولر، ایرون فنچ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

میلبورن//آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے فنچ نے منگل کو سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا، ’’میں نے ہمیشہ آسٹریلیا کی نمائندگی کی اہمیت کو سمجھا ہے میں خوش قسمتی سے 12 سال تک ملک کے لیے کھیلتا رہا اور ہر لمحے سے لطف اندوز ہوا میں اس سفر میں آسٹریلیا اور دنیا بھر سے ملنے والے تعاون کے لیے شکر گزار ہوں۔”
فنچ نے کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ میں 2024 میں ہونے والے اگلے ٹی20 ورلڈ کپ تک نہیں کھیلوں گا اوراب میرے لیے عہدہ چھوڑنے اور ٹیم کو اس ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی اور تیاری کے لیے وقت دینے کا صحیح وقت ہے۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کے کامیاب ترین کپتان اور بلے باز، فنچ نے اپنی ٹیم کوٹی20 ورلڈ کپ 2021 کا خطاب دلایاتھا۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے 103 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے اور 142.5 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3120 رنز بنائے۔ وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ اسکور (172 رنز) بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔
آسٹریلیا میں گزشتہ سال ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں میزبان ٹیم کے لیگ مرحلے میں باہرہونے کے بعد فنچ کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ آسٹریلیا کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے فنچ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں، حالانکہ بگ بیش 2023 نے ان کے لیے سب کچھ صاف کر دیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے فنچ کے حوالے سے کہا کہ وہ ہمیشہ بگ بیش مکمل کرکے دوبارہ جائزہ لینا چاہتے تھے لیکن بی بی ایل میں ہر میچ کے بعد ان کے جسم میں درد ہورہا تھا جسے ٹھیک ہونے میں ایک یا دو دن کا وقت لگتا تھا۔
فنچ نے کہا، "میں نے کافی وقت تک اس کے بارے میں سوچا۔ میچوں کے درمیان لمبا وقفہ 2024 میں (ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں) اگلے ٹی20 ورلڈ کپ کی منصوبہ بندی اور تیاری کے لیے سب کو وقت دے گا، کیونکہ میں وہاں خود کو کھیلتا نہیں دیکھ سکتا۔”
قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے لیے 250 محدود اوورز کے میچ اور پانچ ٹیسٹ کھیلنے والے فنچ پہلے ہی کھیل کے دیگر دو فارمیٹس سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ وہ بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سراج اور گل جنوری کے بیسٹ پلیئر ایوارڈ کے لیے نامزد

Next Post

اکشر کے بجائے کلدیپ کو الیون میں شامل کیا جانا چاہئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
تلک ورما نے کافی پختگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا: شاستری

اکشر کے بجائے کلدیپ کو الیون میں شامل کیا جانا چاہئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.