منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سرکاری زمین کے قابضین

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-02-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

نہیں صاحب ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے اور … اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ اعتراض ہو گا بھی تو … تو بھی ہماری سنے گا کون کہ …کہ ہم ٹھہرے چھوٹے منہ سے چھوٹی باتیں کرنے والے… لیکن… لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اس چھوٹے سے منہ میں بھی بغیر ہڈی کے گوشت کا ایک ٹکڑا ہے… اور بغیر ہڈے والے اس گوشت کے ٹکڑے کو بھی بات کرنے کا حق ہے اور… اور سو فیصد ہے۔ سرکا ر نے… کشمیر کی سرکار نے سرکاری اراضی سے قابضین کو ہٹانے کی مہم شروع کی ہے اور… اور اب تک کہنے والوں کاکہنا ہے کہ سینکڑوں کنال اراضی کو باز یاب کر لیا گیاہے … سرکا ر کاکہنا ہے کہ جس کسی کے پاس بھی سرکار کی زمین ہو … ایک انچ بھی ہو ‘ اس سے وہ زمین حاصل کی جائیگی اور… اور اللہ میاں کی قسم حاصل کی جا رہی ہے… ہمیں اس پر بھی اعتراض نہیں ہے … سرکار یقینا اپنی زمین واپس حاصل کرے… بڑے بڑے مگر مچھوں سے کرے ‘ سیاستدانوں سے کرے‘ صنعت کاروں سے کرے‘ بڑے تاجروں سے کرے ‘ سابق اور حاضر سروس بیوروکریٹوں سے کرے… علیحد پسندوں سے کرے ‘ ملک دشمنوں سے کرے ‘ قوم دشمنوں سے کرے ‘ بندوق اٹھانے والوں سے کرے ‘ملک سے بغاوت کرنے والوں سے کرے ‘ ملک سے غداری کرنے والوں سے کرے‘ رشوت لے کر اور رشوت دے کر سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں سے کرے… ان سب سے کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا…الٹا ہم خوش ہو ں گے اور… اور اس لئے ہوں گے کہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ جو چیز آپ کی نہیںہے‘وہ آپ کی نہیں ہے‘ وہ آپ کی نہیں ہو سکتی ہے… اور بالکل بھی نہیں ہو سکتی ہے …لیکن صاحب ایک درخواست ہے‘ ایک عرضی سے ‘ ممکن ہے کہ…کہ سرکاری زمین کا کچھ حصہ لوگوں… عام لوگوں ‘ غریب لوگوں کے پاس بھی ہو … ان میں سے کچھ ایک نے اس پر اپنی چھوٹی سی دنیا بسائی ہو اور کچھ ایک نے اپنے عیال کاپیٹ پالنے کیلئے کوئی دکان سجائی ہو ‘کوئی کام شروع کررکھا ہو… ان سے سرکار اگر نرمی اور ہمدردی کا رویے اختیار کرے تو… تو صاحب سرکار کا کچھ نہیں جائیگا … اس کا کوئی نقصان نہیں ہو گا… الٹا غریب دعائیں دیں گے اور… اور غریب کی دعا بغیر کسی رکاوٹ یا جی ایس ٹی کے سیدھے اللہ میاں کے دربار میں پہنچ جاتی ہے اور… اور سو فیصد پہنچ جاتی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تجاوزات مخالف مہم روک دی جائے:غلام حسن میر

Next Post

دھونی کی طرح کسی بھی کردار کے لیے تیار ہوں: پانڈیا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
ہاردک آئی پی ایل سے پہلے این سی اے کیمپ میں شامل ہوئے

دھونی کی طرح کسی بھی کردار کے لیے تیار ہوں: پانڈیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.