ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

تجاوزات مخالف مہم روک دی جائے:غلام حسن میر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-02
in تازہ تریں
A A
تجاوزات مخالف مہم روک دی جائے:غلام حسن میر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

جموں/۲فروری
اپنی پارٹی کے سنیئر نائب صدر‘ غلام حسن میر نے تجاوزات مخالف مہم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس سے ان کے بقول جموں وکشمیر کے ہزاروں لوگوں میں خوف وڈر کا ماحول قائم ہے۔
پارٹی دفتر گاندھی نگر جموں میں ایک پریس کانفرنس میں میر نے کہا ”جس طریقہ سے تجاوزات مخالف مہم چلائی جارہی ہے وہ ایک فلاحی وجمہوری مملکت کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ ایک فلاحی مملکت میں حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بے گھر افراد کو گھر مہیا کرے ‘یہاں پر تو ہزاروں لوگوں کو بے گھرہونے کا خطرہ ہے۔ گھروں پر بلڈوزر چلاکر لوگوں کو بے گھر کرنے کی کوئی منطق اور جوازیت نہیں“۔
اپنی پارٹی کے سےنئر نائب صدر نے مزید کہا”انہوں نے اراضی قابضین اور مجبوری کی حالت میں اپنی بنیادی ضروریات کی خاطر رقبہ سرکار چاہئے وہ نزول ہویا کاہچرائی ، ا±س پر چھوٹے قطعہ اراضی پر ڈھانچے کھڑے کرنے پر مجبور ہوئے، ا±ن کے درمیان فرق کیاجانا چاہئے“۔
میر نے کہاکہ لینڈ مافیا کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے اور اس ضمن میں کوئی مخالفت نہیں لیکن چھوٹے گھروں اور کاروباری اداروں جورقبہ سرکار پر تعمیر ہیں، کو مسمار کرنا افسوس کن ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ لینے سے پہلے تمام پہلوو¿ں پر اچھے سے غور نہیں کیا اور ایک ایسا حکم نامہ پاس کیا جس سے عوام میں خوف وڈر کا ماحول پیدا ہوا ہے“۔
اپنی پارٹی کے سےنئر نائب صدرنے کہاکہ اپنی پارٹی کی اِس معاملہ پر پوزیشن واضح ہے۔ اِس ضمن میں وزیر داخلہ امت شاہ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سامنے بھی اپنی بات رکھی ہے منطق اور جوازیت ہونی چاہئے۔ناجائز تجاوزات کا مطلب لوگوں کو بے گھر اور بے روزگار کرنا نہیں ہونا چاہئے۔
میر نے کہا”ہمیں ڈر اِس بات کا ہے کہ اِس سے ناراضگی پیدا ہوگی اور اِس کے پورے جموں وکشمیر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جہاں ایک طویل جدوجہدلوگوں نے تشدد کے گھپ اندھیرے سے خود کو باہر نکالاتھا۔ اِن حدشات کے پیش نظر فیصلہ واپس لیا جانا چاہئے۔
ان کاکہنا تھا ”اِن حقائق کے تناظر میں وزیر داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر نے وعدہ کیاتھا اور یقین دلایاتھاکہ کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی لیکن پچھلے چند روز سے زمینی سطح پر کیا ہورہا ہے،اس سے یقین دہانیوں اور زمینی حقائق کے درمیان واضح فرق نظر آرہا ہے۔ ہمیں آج بھی یقین ہے کہ حکومت غریب اور چھوٹے کاروباریوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گی“۔
اپنی پارٹی کے سےنئر نائب صدر نے کہا”اپنی پارٹی حکومت کو یہ بھی بتانا چاہتی ہے کہ وہ ان بلڈوزروں کو روکے ، مسمار کرنے کی کارروائیاں، فیصلے پر نظر ثانی کرے اور بنیادی انسانی ضروریات کو دیکھ کر اس میں ترمیم کرے۔ جنہوں نے زمین پر قبضہ کر کے جرم کیا ہے ان کے ساتھ قانون کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے اور اس کےلئے قانون میں باقاعدہ گنجائش موجود ہے“۔
میر نے مزید کہا ”عام لوگوں جنہوں نے اپنی زندگی کی کمائی لگاکر آشیانے بنائے یا کاروبار شروع کئے، سے صلہ رحمی کی جای چاہئے۔ انہوں نے وہ کیا جو حکومت کو کرنا چاہیے تھا ۔ مکانات تعمیر کیے، حکومت پر دباو¿ کم کیا اور خود روزگار نوجوانوں نے بھی فوری معاملات سے نمٹنے میں حکومت کی مدد کی ہے۔ ایسے وقت میں جب اسٹارٹ اپس کا رحجان بڑھ رہا ہے۔ن خود روزگار کے کاروبار کو ا±کھاڑنا کہاں کا انصاف ہے؟
اپنی پارٹی کے سےنئر نائب صدر نے کہا ”بہتر راہ یہ ہے کہ حکومت کوباقاعدہ آڈرز جاری کرنے چاہئے، عمارتوں کے مالکان سے کرایہ لیاجائے اور معمول کے مطابق چیزوں کو چلنے دیاجائے۔ دوم ملک کے دیگر حصوں میں جوقواعد رائج ہیں، ا±نہیں کا اطلاق جموں کشمیر میں بھی کر کے رہائشی بستیوں کو ریگولر آئزڈ کیاجائے، چاہئے وہ جموں میں ہیں یا کشمیر میں۔ چند سال قبل دہلی میں۶ہزار کالونیوں کو ریگولر آئزڈ کیاگیا۔
میر نے کہا کہ اسی طرح حکومت کو جنگلات علاقہ جات جن پر تجاوزات کی گئی ہے‘میں درختوں اور میوہ دار درختوں کی کٹائی کی بجائے، زمین چاہئے وہ کم ہے یا زیادہ کو اپنے کنٹرول میں لے، ا±س کے بعد باغات میں میوہ دار درختوں کو رکھنے کے لئے کوئی بہتر فیصلہ لے۔ یہ ایک فلاحی مملکت /ریاست کا طریقہ کار ہوتا ہے۔ درختوں کی کٹائی اور باغبانی کو تہس نہس کر رکھنے سے زمین کی بھی بربادی اور لوگوں کو بھی د±کھی کرنا ہے۔ اس سے غلط فہمیاں بھی پیدا ہوں گیں۔ حکومت کو یہ طریقہ کار ترک کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک لیز زمین کا تعلق ہے تو اراضی کی الاٹمنٹ کے حوالے سے پورے خطہ کی تاریخ کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔
اپنی پارٹی کے سےنئر نائب صدرکاکہنا تھا ”پہلی چیز یہ کہ پہلگام اور گلمرگ میں زیادہ تر لیز۱۹۷۰کی دہائی میں دی گئی ہیں۔ یہ وہ وقت تھا جب کشمیر میں کام کا سیزن محدود ہوتا تھا، خاص کر اِن سیاحتی مقامات پر ، جوکئی ماہ تک برف میں ڈھکے رہتے تھے۔ ہر چیز ہاتھ سے ہوتی تھی۔ اِن پٹہ داروں کو اپنے کاروباری مراکز کو قائم کرنے میں دہائیاں لگیں۔ بمشکل دو سے تین سال انہوں نے کام کیاتھاکہ کشمیر میں بدقسمتی سے بندوق اور گرنیڈ کا کلچر شروع ہوا۔ ہرچیز ر±ک گئی۔ تین دہائیوں تک ا±ن کا کوئی کاروبار نہیں ہو، صرف مالی بوجھ کے تلے ہی دبے رہے“۔
میر نے مزید کہا”اب جب حالات میں بہتری آئی اور سیاح آنے شروع ہوئے تو حکومت نے لیز کی تجدید کا آرڈر لے آئی۔ یہ پہلگام اور گلمرگ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تکالیف، پریشانیوں اور تاریخ کو نظر انداز کر کے کیاگیا۔ ملک کے دیگر حصوں میں یہ قاعدہ ہے کہ ، پٹہ داروں کے حق میں ہی، لیزکی تجدید کی جاتی ہے، جموں وکشمیر میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے“۔
اپنی پارٹی کے سےنئر نائب صدر نے کہا”حکومت کو انسانی اور حقیقت پسندانہ ہونا چاہئے اور معیشت کو بچانا چاہیے۔ بصورت دیگرہمیں ڈر ہے کہ احساس ِ عدم تحفظ بیگانگی عام ہو جائے گی اور اگر پچھلے۳۰ سالوں نے ہمیں کچھ سکھایا ہے تو اِس خلا کو پ±رکرنا بہت مشکل ہوگا۔ہمیں تاریخ سے سیکھنا چاہئے اور دوبارہ ایسی کوئی غلطی دوہرانی نہیں چاہئے جو مجموعی طور خطہ کے مفاد میں نہ ہو۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ونچھ میں ایل او سی کے نزدیک رہائشی اور جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن کا آغاز

Next Post

سرکاری زمین کے قابضین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

سرکاری زمین کے قابضین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.