جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پلوامہ حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان میں جوہری جنگ کا خطرہ تھا : مائیک پومپیو

’ سینئر انڈین عہدے دار کا ماننا تھا کہ پاکستان نے حملے کے لیے جوہری ہتھیار تیار کرنے شروع کر دیے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-26
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر/ (ویب ڈیسک)
سابق امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ۲۰۱۹ میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ کا خطرہ موجود تھا جسے امریکی مداخلت کی مدد سے ختم کیا گیا۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مائیک پومپیو، جو ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۱تک امریکی سیکریٹری خارجہ رہے، نے اپنی کتاب ’نیور گیو این انچ‘ میں لکھا ہے کہ ’میرے خیال میں دنیا ٹھیک سے نہیں جانتی کہ فروری ۲۰۱۹ میں انڈیا اور پاکستان کی دشمنی جوہری جنگ کا روپ دھارنے کے کتنا قریب آ چکی تھی۔‘
واضح رہے کہ ۱۴ فروری ۲۰۱۹ میں کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں لیت پورہ ہائی وے پر دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار انڈین نیم فوجی دستے ’سی آر پی ایف‘ کے اہلکاروں سے بھری ایک بس سے جا ٹکرائی تھی جس میں انڈین فوج کے ۴۰ سے زیادہ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
اس حملے کے بعد انڈیا نے اس کی منصوبہ سازی کے لیے براہ راست پاکستان پر الزام عائد کیا تھا اور بعدازاں انڈین فضائیہ کے جنگی طیاروں نے پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں ’سرجیکل سٹرائیک‘ کر کے کالعدم تنظیم ’جیش محمد‘ کی ’تربیت گاہ‘ کو تباہ کرنے اور درجنوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس میں انڈین ایئر فورس کا ایک طیارہ پاکستان کے قبضہ کشمیر کی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے پائلٹ ابھینندن کو پاکستانی حکام نے اپنی تحویل میں لیا تاہم چند ہی گھنٹوں پر انھیں انڈیا کے حوالے کر دیا گیا۔
خبررساں اداروں ’اے ایف پی‘ اور ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ کے مطابق مائیک پومپیو نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ اس وقت ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں موجود تھے جہاں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اْن کے درمیان ملاقات طے تھی۔
ان کے مطابق رات کو انھیں سوتے سے اٹھایا گیا جب ایک سینئر انڈین سرکاری افسر کی ارجنٹ فون کال آئی۔
اے ایف پی کے مطابق مائیک پومپیو نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ان کو فون کرنے والے سینئر انڈین عہدے دار کا ماننا تھا کہ پاکستان نے حملے کے لیے جوہری ہتھیار تیار کرنے شروع کر دیے ہیں اور انڈیا نے بھی اپنے ردعمل پر غور شروع کر دیا ہے۔
مائیک پومپیو کے مطابق ’میں نے انھیں کہا کہ ابھی کچھ مت کریں اور ہمیں معاملہ حل کرنے کیلئے وقت دیں۔‘
پومپیو کے مطابق امریکی سفارت کاروں نے انڈیا اور پاکستان کو یقین دلایا کہ دونوں میں سے کوئی بھی جوہری جنگ کی تیاری نہ کرے۔
پومپیو نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ’کوئی اور ملک اس رات وہ سب نہیں کر سکتا تھا جو ہم (امریکہ) نے کیا۔‘
اے ایف پی کے مطابق مائیک پومپیو نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انھوں نے اس کے بعد پاکستان کے ’حقیقی رہنما‘، یعنی (اس وقت کے آرمی چیف) جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات کی۔
واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد مائیک پومپیو نے انڈیا کی جانب سے بالاکوٹ فضائی حملوں کے عمل کا دفاع کیا تھا۔اپنی کتاب میں پومپیو نے انڈیا کی تعریف کی ہے اور چین کے خلاف انڈیا کا ساتھ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کرتے رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کے ۲۴۰زائرین اجمیر شریف پہنچے

Next Post

بہادری ایوارڈ یافتہ کے سالانہ گرانٹ میں اِضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
گھریلو بجلی صارفین کیلئے ایمنسٹی اسکیم منظور

بہادری ایوارڈ یافتہ کے سالانہ گرانٹ میں اِضافہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.