جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پاکستان کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت

شرکت کے بارے میں فی الحال پاکستان خاموش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-25
in مقامی خبریں
A A
او آئی سی اجلاس میں حریت کو دعوت‘دیلی کی تنقید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
بھارت نے پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
یہ اطلاع ایک پاکستانی میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت نے گزشتہ سال ستمبر میں ۹ رکنی گروپ کی صدارت سنبھالی تھی، جس میں روس، چین، بھارت، پاکستان، ایران اور چار وسطی ایشیائی ریاستیں شامل ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت کے طور پر، نئی دہلی کئی تقریبات کی میزبانی کرنے والا ہے، جس میں رکن ممالک کے چیف جسٹسز کی کانفرنس، وزرائے خارجہ کے اجلاس اور۲۰۲۳ میں ایک سربراہی اجلاس شامل ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے چیف جسٹسز کا اجلاس مارچ میں جبکہ وزرائے خارجہ کی میٹنگ مئی میں منعقد ہوگی۔
پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز بھارت نے چیف جسٹسز اور وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ چیف جسٹس اور وزیر خارجہ دونوں تقریبات میں شرکت کریں گے یا کسی کو پاکستان کی نمائندگی کیلئے بھیجیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے تاحال بھارتی دعوت نامہ کا کوئی جواب نہیں دیا۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے اس ماہ کے آخر میں ممبئی میں منعقد ہونے والے ایس سی او فلم فیسٹیول میں شرکت نہیں کر رہا ہے۔پاکستان واحد ملک ہے جس نے گروپ کے تیسرے ایسے فلمی میلے میں نمائش کے لیے کوئی فلم نہیں بھیجی۔
پاکستان کی جانب سے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے مسائل کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات برسوں سے نازک رہے ہیں، یہاں تک کہ اسلام آباد نے بھارت سے کسی بھی قسم کی بات چیت کے لیے جموں و کشمیر کے دفعہ ۳۷۰ کی بحالی کو مشروط کر رکھا ہے۔
۲۰ سال پرانی تنظیم ایس سی او میں روس، بھارت، چین، پاکستان اور چار وسطی ایشیائی ممالک ‘ قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان ہیں۔ ایران اس کا رکن بننے والا تازہ ترین ملک ہے اور ہندوستانی صدارت میں پہلی دفعہ ایک مکمل رکن کے طور پر گروپنگ کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا آخری اجلاس ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد ہوا تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان کے سمرقند کا دورہ بھی کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لولاب اور اونتی پورہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

Next Post

دو جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
اگمٹ کیڈر کے ۶ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کا جموںکشمیر تبادلہ

دو جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.