بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی: عاقب جاوید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-13
in کھیل
A A
شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی: عاقب جاوید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

لاہور//سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید شان مسعود کو نائب کپتان بنانا غلط فیصلہ قرار دیدیا۔
عاقب جاوید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اگلے 8 ماہ میں تو ٹیسٹ نہیں ، یہ سب ایجنڈہ کی بنیاد پر کام ہو رہا ہے اور پراپیگنڈہ ہے، یہ بات درست ہے کہ تینوں فارمیٹ کو ایک ساتھ لے کر چلنا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان اور کوچز کے لیے مشکل ہوتا ہے لیکن اس سلسلے میں پہلے تیاری تو کر لیں، ابھی ہم سے ایک ٹیم پوری نہیں ہوتی اور ہم الگ الگ ٹیموں کی بات ہو رہی ہے۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ یہ سب نئی مینجمنٹ کمیٹی کی سوچ نہیں، دوسرے لوگوں کی خواہش ہے، میں سمجھتا ہوں کہ نئی مینجمنٹ کمیٹی کو پول آف پلیئرزبڑھانے پر کام کرنا ہوگا، ابھی ہم ہر فارمیٹ کے الگ کپتان بنانے کے لیے تیار نہیں ہیں، کبھی ہم آسٹریلیا بننا چاہتے ہیں تو کبھی ہم انگلینڈ بننا چاہتے ہیں ، پہلے ان کی کامیابی کی کہانی سے تو سیکھو۔انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کو 2015 کے ورلڈکپ میں جو آسٹریلیا میں ہوا وہاں برے طریقے سے شکست ہوئی لیکن اس کے بعد انہوں نے ایک پلان بنایا اور اس پر عمل کیا، برینڈن میکلم نے اس کو اور جدید بنا دیا جس انداز کی اب وہ کرکٹ کھیل رہے ہیں وہ اب روایتی کرکٹ تو رہی نہیں، ہمیں پہلے ہوم ورک کرنا ہے پھر کچھ فیصلے کرنا ہوں گے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ یہ اچھی بات ہے کہ سرفراز احمد کی واپسی ہوئی اور پرفارم کیا لیکن یہ تھوڑی ہوتا ہے کہ دو ٹیسٹ کھیلو اور سارے نظام میں تھرتھلی ڈال دو۔
عاقب جاوید نے کہا کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی، یہ ہونا نہیں چاہیے تھا، شاداب خان وائٹ بال کرکٹ کے نائب کپتان ہیں اگر وہ انجرڈ ہے تو پھر آپ کو نائب کپتان کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں تھی، بابر اعظم کو اگر کسی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر جانا پڑتا ہے تو کوئی سینئر ذمہ داری سنبھال لے جیسا کہ ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد نے ذمہ داری سنبھالی، اگر سرفراز ٹیم میں ہے تو وہ سنبھال لے ورنہ محمد رضوان سنبھال لیتا، شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے لگتا ہے کہ بابر اعظم اور بورڈ آن بورڈ نہیں، کپتان کے ارد گرد سب چلتا ہے، اس نے پلان کرنا اور اسی نے گراؤنڈ میں ٹیم کو کھلانا ہے، اس لیے کپتان کے ساتھ آن بورڈ ہونا چاہیے ۔
عاقب جاوید نے کہا کہ شاہد آفریدی نے ایک دو چیزیں اچھی کی ہیں ، سرفراز احمد کو واپس لائے ، ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو لائے، ان کے بارے میں کچھ کہنے کے لیے وقت دینا ہو گا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شہر خستہ اور چلہ کلان

Next Post

طالبان کی خواتین پر پابندیوں کے خلاف آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف کرکٹ سیریز سے دستبردار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
Next Post
طالبان کی خواتین پر پابندیوں کے خلاف آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف کرکٹ سیریز سے دستبردار

طالبان کی خواتین پر پابندیوں کے خلاف آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف کرکٹ سیریز سے دستبردار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.