منگل, جنوری 31, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

طالبان کی خواتین پر پابندیوں کے خلاف آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف کرکٹ سیریز سے دستبردار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-13
in کھیل
A A
طالبان کی خواتین پر پابندیوں کے خلاف آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف کرکٹ سیریز سے دستبردار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرلی وجے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے ٹکٹ کی قیمت صرف 20 روپے مقرر

میلبورن// آسٹریلیا نے طالبان کی جانب سے خواتین کے حقوق کے خلاف کیے گئے اقدامات کو جواز بناتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں افغانستان کے خلاف آئندہ ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
آسٹریلین مینز ٹیم کو آئندہ ماہ افغان کرکٹ ٹیم کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ طے شدہ سیریز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہے جو آسٹریلین ٹیم کے دورہ ہند کے بعد مارچ میں ہونی تھی لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یہ سیریز اب نہیں ہوگی۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم، ان پر روزگار کے مواقعوں کی بندش اور ان کے تفریحی مقامات اور جم جانے سے متعلق عائد مزید پابندیوں کے حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وہ افغانستان سمیت دنیا بھر میں خواتین اور مردوں کے لیے کھیل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے حکومت کی جانب فیصلے کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا ہم افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے بہتر حالات کی امید کے ساتھ افغان کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطہ برقرار رکھیں گے۔آسٹریلیا اس سیریز سے دست بردار ہونے کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے کے لیے درکار قیمتی 30 مسابقتی پوائنٹس سےمحروم ہوجائے گا لیکن اس سے اس کی ورلڈ کپ میں شمولیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جب کہ وہ اکتوبر میں ہندوستان میں ہونے والے 50 اوور کے میگا ٹورنامنٹ کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے۔
طالبان نے 2021 کے وسط میں ملک میں حکومت سنبھالنے کے بعد فوری طور پر کھیلوں میں خواتین کی شرکت پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔بعد ازاں طالبان حکمرانوں نے کم عمر لڑکیوں کو ثانوی اسکولوں میں جانے سے بھی روک دیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ اسی طرح کا ایک اور سخت اقدام کرتے ہوئے خواتین کے یونیورسٹیوں میں جانے پر پابندی لگا دی تھی، افغان حکومت کے اس اقدام پر عالمی سطح پر غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔طالبان کی جانب سے اس طرح کےاقدامات کا سلسلہ جاری اور ابھی حال ہی میں خواتین کو کہا گیا کہ وہ افغانستان کے امدادی شعبے میں مزید کام نہیں کر سکتیں۔
طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے خواتین کو بہت سی سرکاری ملازمتوں سے بھی بے دخل کیا گیا، اس کے علاوہ ان پر کسی مرد رشتہ دار کے بغیر سفر کرنے پر پابند عائد کی گئی اور انہیں گھر سے باہر باپردہ رہنے کا حکم دیا گیا اور مثالی طور پر برقعہ پہننے کا کہا گیا۔
دوسری جانب فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے افغانستان کےکرکٹر نوین الحق نے احتجاجاً بگ بیش لیگ (بی پی ایل ) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں افغان کرکٹر نوین الحق نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ کہنےکا وقت آگیا ہےکہ بگ بیش لیگ میں حصہ نہیں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک بگ بیش لیگ میں حصہ نہیں لوں گا جب تک کرکٹ آسٹریلیا ایسے بچکانہ فیصلے کرنا ختم نہیں کرےگا جیسا کہ وہ پہلے واحد ٹیسٹ میچ سے دست بردار ہوگیا اور اب ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی: عاقب جاوید

Next Post

شاہنوازدھانی نے راہول ڈریوڈ سے ماضی میں ہونے و الی ملاقات کی تصویر شیئرکردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مرلی وجے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
کھیل

مرلی وجے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

2023-01-31
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران میتھیوویڈ اور عادل ایکشن میں نظر آئیں گے
کھیل

پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے ٹکٹ کی قیمت صرف 20 روپے مقرر

2023-01-31
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ تاریخی فتح پر زارو قطار رو پڑے

2023-01-31
شیفالی نے خواتین کے آئی پی ایل پر کہا ’’نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا‘‘
کھیل

شیفالی کی اب ٹی 20ورلڈ کپ پر نظر

2023-01-31
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی
کھیل

رونالڈو کا کیریئر کا خاتمہ یورپ میں ہی ہوگا: النصر کوچ گارشیا

2023-01-31
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز
کھیل

ہندوستان ’کرو یا مرو‘ مقابلے میں جیتنے کے ارادے سے اترے گا

2023-01-29
شعیب ملک نے شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی دلچسپ کہانی سنادی
کھیل

آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے، شعیب ملک

2023-01-29
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی
کھیل

سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ

2023-01-29
Next Post
دہانی انجری کے باعث پاک۔ہند میچ سے باہر

شاہنوازدھانی نے راہول ڈریوڈ سے ماضی میں ہونے و الی ملاقات کی تصویر شیئرکردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.