ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کور کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-11
in اہم ترین
A A
جموں:کور کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

جموں//
جموں صوبے میں ہائی الرٹ کے بیچ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے منگل کے روز اکھنور میں سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وہاں پر آفیسران کے ساتھ سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ کو رکمانڈر نے اگلی چوکیوں کا بھی دورہ کیا۔اطلاعات کے مطابق۶۱ویںکورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے منگل کے روز اکھنور میں بین الاقوامی سرحد کا دورہ کیا اور وہاں پر فوجی آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر نے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور وہاں پر تعینات آفیسران نے اُنہیں بین الاقوامی کنٹرول لائن کی صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔فوجی کمانڈر نے پالن والا سیکٹر میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اوروہاں پر تعینات آفیسران کے ساتھ سرحدی صورتحال پر ایک میٹنگ بھی کی۔
دفاعی ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے منگل کے روز بین الاقوامی سرحد کا دورہ کیا۔فوج کے سینئر آفیسران نے جی او سی کو آپریشنل تیاریوں، سیکورٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور اندرونی سیکورٹی معاملات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے اس دوران وہاں تعینات فیلڈ فارمیشن کمانڈروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
کور کمانڈر نے کہا ’’ دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی‘‘۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ امسال پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا گیا جس دوران کئی دراندازوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔
فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔بتادیں کہ گزشتہ دنوں ہی بالا کوٹ سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کے دوران دو ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ ملی ٹینٹ بین الاقوامی سرحد کے ذریعے اس طرف آنے کی کوشش کرسکتے ہیں جس کے پیش نظر سرحدوں پر فوج کو پوری طرح سے الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری میںلگاتار نویں روز بھی دو درجن دیہی علاقوں میں تلاشی کارروائی جاری

Next Post

سعودی عرب کا۲۰۲۳ میں قبل ازکووِڈ۱۹تعدادکے مساوی عازمینِ حج کی میزبانی کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
سعودی عرب کا۲۰۲۳ میں قبل ازکووِڈ۱۹تعدادکے مساوی عازمینِ حج کی میزبانی کا اعلان

سعودی عرب کا۲۰۲۳ میں قبل ازکووِڈ۱۹تعدادکے مساوی عازمینِ حج کی میزبانی کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.