اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجوری میںلگاتار نویں روز بھی دو درجن دیہی علاقوں میں تلاشی کارروائی جاری

جگہ جگہ نئے بینکرس کی تعمیر‘ ابتک زائد از۵۵گرفتار‘اقلیتوں میں خوف ختم کرنے کے اقدامات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-11
in اہم ترین
A A
راجوری میںلگاتار نویں روز بھی دو درجن دیہی علاقوں میں تلاشی کارروائی جاری

Rajouri

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

جموں//
راجوری میں لگاتار نویں دن بھی تلاشی آپریشن جاری رہا اور اب تک۵۵؍افراد کو حراست میں لیاگیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ضلع راجوری میں وی ڈی سی ممبرا ن کو منگل کے روز سی آر پی ایف اہلکاروں نے تربیت دی۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں جگہ جگہ بینکرس بنائے جارہے ہیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
اطلاعات کے مطابق راجوری میں لگاتار نویں روز بھی جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا جس دوران متعدد افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر حراست میں لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر راجوری کے ایک درجن علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے پہرے بٹھا ئے ہیں اور وہاں پر مشتبہ افراد کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا اور ابتک زائد از ۵۵؍افراد کو حراست میں لیا گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ راجوری کے دور افتادہ علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے سے لگاتار آپریشنز جاری ہیں جس دوران مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر اُن سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی۔
راجوری میں کسی بھی ناخوشگوارو اقعے کو ٹالنے کی خاطر نہ صرف اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی بلکہ جگہ جگہ موبائیل بینکرس تعمیر کئے گئے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد اقلیتوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے جس کو ختم کرنے کی خاطر جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا جارہا ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ راجوری ضلع کو پوری طرح سے فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا جبکہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کو بڑے پیمانے پر تلا ش شروع کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کی مدد و اعانت فراہم کرنے والے افراد کی بھی تلاش جاری ہے اور منگل کے روز بھی کئی مشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیا۔
دریں اثنا سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں اور فورسز کی مدد سے راجوری حملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کیس کے سلسلے میں اب تک پوچھ تاچھ کے لئے ضلع کے مختلف علاقوں سے زائد از۵۵؍افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم کو حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ تاچھ کے دوران کچھ اہم لیڈز بھی ملی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ راجور کے ڈانگری گاوں میں مشتبہ جنگجووں کے حملے میں سات افراد از جان جبکہ چودہ دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اونتی پورہ میں خاتون کا قتل‘ملزم دیور گرفتار:پولیس

Next Post

کور کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
جموں:کور کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

کور کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.