اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں میں آج اور کل برف باری کا امکان:محکمہ موسمیات

شبانہ درجہ حرارت میں بہتری‘علی الصبح گہری دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-11
in اہم ترین
A A
وادی کے بالائی اور میدانی علاقوںمیں برفباری

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر///
محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر کے بیشتر مقامات میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر کے زیر اثر وادی میں برف وباراں کے ایک اور مرحلے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی کے بالائی علاقوں خاص کر کیرن، مژھل، گریز، تلیل، سونہ مرگ، گلمرگ، پہلگام کے علاوہ بڈگام، شوپیاں اور کولگام، کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی برف باری ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ برف باری کا زیادہ اثر ۱۱جنوری کی رات سے ۱۲جنوری کی رات تک جاری رہ سکتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے ۔
ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۹ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔منگل کی صبح سرینگر میں گہرے دھند کا راج بھی رہا جس کی وجہ سے گاڑیوں کو ہیڈ لائٹس چالو رکھ کے گاڑیاں چلانا پڑیں۔
سرینگر میں۵جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گلمرگ میں۲جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکار ڈہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۰ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ ہوا تھا۔ ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
پہلگام میں بھی۲جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی ۶ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت ۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی۶ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپواڑہ ‘ ڈوڈہ سڑک حادثات میں ۵؍افراد ہلاک

Next Post

صفائی کرمچاریوں کا بدھ سے ہڑتال کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
صفائی کرمچاریوں کا بدھ سے ہڑتال کرنے کا اعلان

صفائی کرمچاریوں کا بدھ سے ہڑتال کرنے کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.