جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’الیکشن لوگوں کا حق ‘ مرکز نہیں کرائیگا تو بھیک نہیں مانگیں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-11
in مقامی خبریں
A A
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

سرینگر///
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر‘ عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ انتخاب عوام کا حق ہے لیکن کشمیری جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کیلئے مرکز کے سامنے بھیک نہیں مانگیں گے۔
عمرعبداللہ نے منگل کو ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کو بتایا’’اگر اس سال انتخابات نہیں ہوئے، تو ایسا ہی سہی‘ ہم بھکاری نہیں ہیں۔ میں نے بار بار کہا ہے کہ کشمیری بھکاری نہیں ہیں۔ الیکشن ہمارا حق ہے لیکن ہم اس حق کے لیے ان سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ وہ ہمارے لیے الیکشن بحال کرنا چاہتے ہیں، اچھا۔ لیکن اگر وہ یہ نہیں کرنا چاہتے ہیں، تو ایسا ہی سہی‘‘۔
جائیدادوں اور سرکاری زمینوں سے لوگوں کی بے دخلی کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات نہ ہونے کی ایک وجہ یہ ہے۔
عمرعبداللہ کاکہنا تھا’’اسی لیے وہ الیکشن نہیں کروا رہے ہیں۔ وہ لوگوں کو ’ہراساں‘ کرنا چاہتے ہیں۔ لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے، وہ زخموں کو مزید بڑھانے کی سوچ رکھتے ہیں‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی حکومت جانتی ہے کہ ایک منتخب حکومت عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کرے گی جبکہ وہ صرف مبینہ طور پر ان میں نمک اور مرچ ڈالتی ہے۔
قبل ازیں عمر عبداللہ نے ضلع اننت ناگ کے شیر کشمیر کالونی کا دورہ کیا جہاں انہوں سابق وزیر پیر محمد حسین کی ہمشیرہ کی وفات پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعذیت پرسی کے۔
مرحومہ جے کے پی سی کے جنرل سیکریٹری، پیر منصور حسین کی خالہ بھی تھی۔ عمر عبداللہ کے ہمراہ پارٹی لیڈر سید بشارت بخاری‘رفیع احمد میر، ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی کے علاوہ کئی دیگر سیاسی لیڈران و کارکنان نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں لشکر طیبہ کے معاون کی گرفتاری کا دعویٰ

Next Post

دہلی ایل جی کی شہلا رشید پر مقدمہ چلانے کی اجازت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
دہلی ایل جی کی شہلا رشید پر مقدمہ چلانے کی اجازت

دہلی ایل جی کی شہلا رشید پر مقدمہ چلانے کی اجازت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.