بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اپوزیشن کو خاموش کرنے کی حکومت کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے :سونیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-05
in تازہ تریں
A A
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

نئی دہلی/۵؍اپریل
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس کی آواز کو دبانے کے لیے تمام طریقے اپنا رہی ہے ، لیکن کانگریس عوام کی آواز بنے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت پر دباؤ بنائے گی۔
منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ حکمراں پارٹی نے پولرائزیشن کی سیاست کرکے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ، لیکن کانگریس اس سے مایوس نہیں ہے اور عوام کے امور اٹھاکر عوام کے لئے کام کرے گی۔
سونیا نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کو کسی بھی طریقے سے دبانا چاہتی ہے ۔ وہ مہنگائی کے معاملے پر اپوزیشن کی بات نہیں سن رہی اور محنت کش طبقے کا مسلسل استحصال کر رہی ہے ۔ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ۲۸؍اپریل کو ملک گیر ہڑتال نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل کے سامنے جھکنا پڑے گا۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے تعلق سے حکومت سے مسلسل بحث کا مطالبہ کر رہی ہے ، لیکن حکومت ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے ۔ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت بحث کرنے کی بجائے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کانگریس کے لیے مایوس کن رہے ہیں اور اس معاملے پر پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی میں بھی بات ہوئی ہے ۔ وہ اس سلسلے میں جو انہیں تجاویز ملی ہیں ان پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لیے سبھی امور پر غور کرنے کے لئے کیمپ کا انعقاد کرنا ضروری ہو گیا ہے ۔
سونیا نے کہا کہ پارٹی کے سامنے مزید چیلنجز ہیں، اس لیے سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا اور تنظیم کو مضبوط کرنا ہوگا۔ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جمہوری طریقے سے جدوجہد جاری رکھنی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں گذشتہ تین مہینوں کے دوران۴۲جنگجو مارے گئے :دلباغ سنگھ

Next Post

تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون

تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.