ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہندوستان کی پاکستان کی سرزنش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-06
in اہم ترین
A A
’پاک چین مشترکہ بیان میں کشمیر کا حوالہ مسترد‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

نئی دہلی//
ہندوستان نے جموں کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر آج پھر سرزنش کی اور کہا کہ انہیں ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے ۔
آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں پاکستانی لیڈروں کے ٹویٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہم نے کئی بار اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جموں کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا’’ آئین کا آرٹیکل۳۷۰مکمل طور پر ہندوستان اور ہمارے آئین کا اندرونی معاملہ ہے ۔ ہم نہیں مانتے کہ انہیں اس پر کچھ کہنے کا کوئی بھی حق ہے ‘‘۔
ٹوئٹر پر گفتگو میں پاکستانی وزیراعظم نے کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی تنازعہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا’ ’حق خود ارادیت‘ کے دن کے موقع پر وہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہندوستانی جموں کشمیر کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دلانے میں مدد کریں۔ ہندستان کو۵؍اگست ۲۰۱۹کا فیصلہ بدلنا ہوگا۔‘‘
دریںاثناوزارت خارجہ کے ترجمان کاکہنا تھا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان آج یہاں۳۶واں اسٹریٹجک ڈائیلاگ اختتام پذیر ہوا، جس میں یوکرین، افغانستان اور ہند،بحرالکاہل خطے کی صورتحال اور سائبر سیکورٹی سمیت عالمی سلامتی کے منظر نامے پر گہرائی سے بات چیت کی گئی۔
باگچی نے کہا کہ ہندوستانی وفد کی قیادت قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے کی اور فرانسیسی وفد کی قیادت فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون نے کی۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان موجودہ عالمی سلامتی کے منظر نامے سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی جن میں یوکرین روس جنگ، علاقائی سلامتی کے حوالے سے افغانستان کی صورتحال، دہشت گردی، سائبر سیکورٹی وغیرہ شامل ہیں۔ انڈو پیسیفک خطے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
باگچی کے مطابق بون نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی ہے اور وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور جی۲۰میں ہندوستانی شیرپا امیتابھ کانت سے بھی ملاقات کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع

Next Post

ستیہ نڈیلا نے وزیرزعظم مودی سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش

ستیہ نڈیلا نے وزیرزعظم مودی سے ملاقات کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.