جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین ہیریٹیج لائنوں پر چلیں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-04
in قومی خبریں
A A
ریپڈ ریل منصوبہ: میرٹھ سے اب ’دہلی دور نہیں!‘ ، 60 منٹ میں پہنچیں گے راجدھانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

نئی دہلی// ہندوستانی ریلوے نے نئے سال میں عزم لیا ہے کہ ملک کے پہاڑی سیاحتی مقامات کو جوڑنے والی میٹر گیج اور نیرو گیج ہیریٹیج ریلوے لائنوں پر ڈیزل انجن ریک کو بند کرکے گرین ہائیڈروجن کے ساتھ جدید ریک چلائی جائیں گی۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج یہاں نامہ نگاروں سے غیر رسمی بات چیت میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کالکا شملہ ریل، کانگڑا ویلی ریل، دارجلنگ ہمالین ریل، ماتھیران ہل ریل اور بلمورا وگئی ریل نیرو گیج میں اور میٹر گیج میں مہو پاتالپانی ریل، نیل گیری ماؤنٹین ریل اور مارواڑ دیوگڑھ مدریا ریل لائنوں پر ڈیزل انجن والے ریکوں کو مرحلہ وار ہٹاکر ان کی جگہ گرین ہائیڈروجن والے نئی ریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
مسٹر ویشنو نے کہا کہ گرین ہائیڈروجن پر چلنے والے نئے ریک وندے بھارت ایکسپریس کے انداز میں بنائے جائیں گے ۔ اس میں چار یا پانچ کوچوں والے ریک میں ہر کوچ میں ایک پروپلشن یونٹ ہوگا۔ اس سے گاڑی کو اونچائی پر چڑھنے کے لیے زیادہ طاقت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ ٹرینیں بنیادی طور پر سیاحوں کے لیے چلائی جاتی ہیں اور سیاحوں میں اب بھی اسٹیم انجنوں کی کشش ہے ۔ اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہائیڈروجن ریک میں انجن کا ڈیزائن بھاپ کے انجن جیسا ہو گا اور اس میں سیٹی یا ہارن لگایا جائے گا اور اسی طرح پانی سے بھاپ بھی نکلے گی۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ روٹس پر ریلوے لائن کی کل لمبائی 587.77 کلومیٹر ہے جس میں 431.77 کلومیٹر نیرو گیج اور 156 کلومیٹر میٹر گیج لائن ہے ۔ اس وقت ان روٹس پر کل ملاکر 35 ریکس کے ساتھ کل 38 ٹرینیں چلتی ہیں۔ منصوبے کے مطابق ہائیڈروجن سے چلنے والے 35 ریک بنائے جائیں گے جن میں سے 27 ریک نیرو گیج اور آٹھ ریک میٹر گیج کے ہوں گے ۔
مسٹر ویشنو نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے نے ریلوے ویژن 2030 میں صفر کاربن کے اخراج کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہیریٹیج لائنوں کو بھی کاربن نیوٹرل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے دو روٹس کے لیے ہائیڈروجن فیول پر مبنی انجن ڈیمو ریک شمالی ریلوے کی ورکشاپ میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ اس میں پیش رفت دیکھ کر ریلوے حکام کو یہ اعتماد ملا ہے کہ وہ ہائیڈروجن ایندھن پر مبنی ہیریٹیج لائنوں پر چلنے والی ریکوں کو بھی بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اسی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیوش گوئل نے پی ایم گتی شکتی کی پیش رفت کاجائزہ لیا

Next Post

کیا راہل چاہتے ہیں کہ ہندوستان چین کے سامنے ہتھیار ڈال دے ؟ – بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
Next Post

کیا راہل چاہتے ہیں کہ ہندوستان چین کے سامنے ہتھیار ڈال دے ؟ - بی جے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.