بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دور جدید میں بھی کشمیر میں سحری کے وقت ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے کی روایت جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-05
in مقامی خبریں
A A
دور جدید میں بھی کشمیر میں سحری کے وقت ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے کی روایت جاری

'Sehri'

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

سرینگر//
عصر حاضر میں جدید ترین ٹیکنالوجی جیسے موبائل فون، لائوڈ اسپیکر، ڈیجیٹل الارم وغیرہ جیسی سہولیات کے باوجود بھی وادی کشمیر میں لوگوں کو ماہ رمضان میں سحری کیلئے ڈھول بجا کر اٹھانے کی روایت نہ صرف برابر برقرار ہے بلکہ مذکورہ تمام ترسہولیات سے بہر ور ہونے کے باوجود بھی مسجد کمیٹیاں یا محلہ کمیٹیاں’سحر خوانوں‘کا بندوبست کرتی ہیں۔
وادی کے شہر و دیہات میں ماہ رمضان کے دوران سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کیلئے ڈھول بجایا جاتا ہے اور ڈھول بجانے والے کوسحر خوان کہا جاتا ہے جو رات کے سناٹے اور گھپ اندھیرے میں جان بکف اپنے مقررہ علاقے میں گلی گلی گھومتے ہوئے ڈھول بجا کر اور وقت سحرکی آوازیں دے کر لوگوں کو جگاتا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ کے کلاروس علاقے سے تعلق رکھنے والا ۲۳سالہ محمد شکور شہر سرینگر کے نور باغ، صفا کدل و ملحقہ علاقوں کے لوگوں کیلئے سحری کے وقت ڈھول بجا کر جگانے کی خدمت گذشتہ چھ برسوں سے مسلسل انجام دے رہا ہے ۔
موصوف سحر خوان نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ میں گذشتہ چھ برسوں سے یہاں یہ کام انجام دے رہا ہوں اور مذکورہ علاقوں کی گلی کوچوں میں جا کر لوگوں کو سحری کیلئے بیدار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا’’میرے ساتھ میرا دوسرا ساتھی راجا امتیاز بھی ہوتا ہے جس کے ہاتھوں میں ڈنڈا ہوتا ہے تاکہ وہ سڑکوں پر موجود آوارہ کتوں کے حملوں سے بچانے میں کام آئے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’قبل ازیں میں ایک بجے رات کو ہی نکتا تھا اور لوگوں کو اٹھاتا تھا لیکن امسال چونکہ ماہ رمضان ماہ اپریل میں آیا جس کی وجہ سے وقت بدل گیا اور میں اب تین بجے رات کو نکل کر لوگوں کو سحری کے لئے اٹھاتا ہوں‘‘۔
محمد مشکور نے کہا کہ میں یہ کام صرف ثواب حاصل کرنے کے مقصد سے ہی انجام دیتا ہوں۔انہوں نے کہا’’لیکن لوگ ہدیہ بھی دیتے ہیں جس کا میں کوئی مطالبہ نہیں کرتا ہوں وہ اپنی خوشی سے دیتے ہیں اور اس ہدیے سے میری گھریلو ضروریات پوری ہوجاتی ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’لوگ مجھے دیکھ کرخوش ہوجاتے ہیں اور میری عزت بھی کرتے ہیں‘‘۔موصوف سحر خوان نے کہا کہ یہ کام انجام دینے سے مجھے کافی سکون ملتا ہے اور میں خود بھی وقت پر عبادات انجام دے پا رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سال کے باقی گیارہ ماہ گھریلو کام کرتا ہوں لیکن میں نے یہ ایک ماہ اسی کار ثواب کی انجام دہی کے لئے مخصوص رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے میرا بڑا بھائی یہ کام کرتا تھا اور میں اس کے ساتھ آیا کرتا تھا اور اب میں خود یہ کام کرتا ہوں۔
دریں اثنا محمد اشرف نامی ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں سحر خوان کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہر کسی کے پاس موبائل فون ہے اور وہ ان پر الارم رکھ کر آسانی سے سحری کے وقت اٹھ سکتے ہیں۔
تاہم وادی کے بزرگ لوگوں کا کہنا ہے کہ سحر خوان کا سحری کے وقت لوگوں کو اٹھانا اب ہماری شاندار ثقافت کا ایک حصہ بن گیا ہے جو ہر حال میں جاری رہنا چاہئے ۔
خورشید احمد نامی ایک شہری نے کہا کہ سحر خوانوں کی طرف سے ڈھول بجا کر جگانے میں کچھ الگ ہی لطف ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ روایت اب ہمارے معاشرے کا ایک حصہ بن گئی ہے جس کو برقرار رکھا جانا چاہئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سحر کے وقت ڈھول بجنے کی آواز سنتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پوری دنیا سحری کے متبرک ترین وقت پر بیدار ہو رہی ہے ۔
شہری نے کہا کہ اس سے میری بچپن کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں اور آج بھی بچے سحری کے وقت ڈھول کی آوازیں سن کر خوش بھی ہوجاتے ہیں اور تر تازہ بھی ہوجاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںمیں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس درج نہیں ‘ وادی میں ۲ مثبت معاملات

Next Post

چیئرپرسن ڈی ڈی سی رام بن کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات‘کئی مطالبات پیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post
چیئرپرسن ڈی ڈی سی رام بن کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات‘کئی مطالبات پیش

چیئرپرسن ڈی ڈی سی رام بن کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات‘کئی مطالبات پیش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.