ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثے میں زخمی، گاڑی میں آگ لگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-31
in کھیل
A A
کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثے میں زخمی، گاڑی میں آگ لگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

دہرادون// ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کرکٹر رشبھ پنت جمعہ کی صبح اتراکھنڈ کے ہریدوار ضلع کے روڑکی میں سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے حادثہ کار کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی انہیں زخمی حالت میں دہرادون کے میکس اسپتال لایا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رشبھ پنت دہلی سے مرسڈیز کار میں اتراکھنڈ کے روڑکی میں اپنے گھر آ رہے تھے۔ ان کی کار آج صبح تقریباً 5.30 بجے کوتوالی منگلور علاقہ کے محمد پور جٹ کے قریب بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ کسی طرح کرکٹر اور اس کے ساتھ بیٹھے ڈرائیور سمیت ایک اور شخص کو گاڑی سے باہر نکالا گیا اور پولیس کی مدد سےزخمیوں کو روڑکی کے سکشم اسپتال لے جایا گیا۔
اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر سشیل ناگر نے بتایا کہ رشبھ پنت کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق رشبھ کے ماتھے اور ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں روڑکی سے دہرادون کے میکس اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ وہاں ان کی پلاسٹک سرجری ہوگی۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حادثے میں زخمی کرکٹر رشبھ پنت کے بارے میں حکام سے معلومات لیتے ہوئے ان کے مناسب علاج کے لیے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ مسٹر پنت کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے علاج کے تمام اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ اگر ایئر ایمبولینس کی ضرورت پڑی تو اس کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رشبھ پنت کی چوٹ کی وجہ سے وزیراعظم غمزدہ

Next Post

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
کراچی ٹسٹ: ولیمسن کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 2 رنز کی برتری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.