۲۰۲۲؍ اب کچھ پلوں کامہمان ہے ‘ کچھ ہی گھنٹوں میں سال رواں ہم سے جدا ہوجائیگا اور… اور تاریخ کے اوراق میں کہیں گم ہو جائے گا … ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ۔جانے والا سال ‘ نئے سال … ۲۰۲۳ کی آمدکی راہ ہموار کرے گا اور کچھ ایک گھنٹوں میں نیا سال ہمارے بیچ میں ہو گا… یہ سال کیسا ہو گا اور کیسا نہیں ‘ ہم نہیں جانتے ہیں اور نہ اس کے بار ے میں پیشگی میں کچھ جاننے کی ہماری کوئی دلچسپی ہے… جیسا بھی ہو گا … اچھا یا برا ‘وہ سب کچھ ہم خود بخود جان جائیں گے … بس اگر دیر ہے تو اس کے آنے کی دیر ہے ۔ خیر!آنے والے سال کے بارے میں کشمیر کی سیاسی جماعتیں امید سے ہیں… اس مید سے کہ نئے سال میں جموںکشمیر میںالیکشن ہوں گے اور… اور مدتوں کے بعد ہو ں گے … ہم نہیں جانتے ہیں کہ کیا واقعی میں الیکشن ہوں گے یا نہیں … لیکن… لیکن جو ایک بات ہم جانتے ہیں وہ یہ کہ سیاسی جماعتوں کو نئے سال کا انتظار کچھ اس طرح ہے کہ جیسے اس کی آمد کے ساتھ ہی انہیں شاہی تخت پر بٹھا یا جائے گا… اقتدار انہیں سونپ دیا جائے گا… ہم تو یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ آیا الیکشن … اسمبلی الیکشن ۲۰۲۳ میں ہو ںگے بھی یا نہیں … اور اگر الیکشن ہوں گے بھی تو… تو اقتدار میں کشمیر کی جماعتیں آئیں گی ‘وزارت اعلیٰ ان کے حوالے کی جائیگی … نہیں صاحب ایسا ہو نے سے رہا ہے … اور یہ وہ بات ہے جو ہم یقین کے ساتھ ‘بلاخوف تردیدی کے کہہ سکتے ہیں اور… اور سو فیصد کہہ سکتے ہیں … اگر ۲۰۲۳ میں الیکشن ہو ں گے بھی تو … تو اس کے جو نتائج ہوں گے وہ چونکا دینے والے ہو ں گے… ان نتائج کو دیکھ کر کشمیر کی سیاسی جماعتیں ‘ دیکھتی ہی رہ جائیں گی اور… اور اس حد تک رہ جائیں گی کہ سب کی سب سوچیں گی کہ انہوں نے اس الیکشن کی آرزو اور تمنا ہی کیوں کی تھی… جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن جب بھی ہوں گے ‘ وہ تاریخی ہوں گے … ان الیکشن کے بعد جو حکومت وجود میں آجائیگی وہ بھی تاریخی ہوگی اور… اور اس لئے ہوگی کیونکہ… یہ الیکشن دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد پہلے اسمبلی الیکشن ہوں گے… انکی وجہ سے وجود میں آنے والی حکومت بھی پہلی ہو گی… پہلی عوامی حکومت ہو گی جس میں غلبہ کشمیر کا نہیں بلکہ جموں کا ہو گا اور… اور سو فیصد ہو گا … کیوں اور کیسے ؟یہ جاننا اور سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟