ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

سرینگر سمیت وادی کے دوسرے حصوں میں برفباری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-29
in ٹاپ سٹوری
A A
بالائی علاقوں میں پھربرفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

SNOW

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر/۲۹دسمبر
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعرات کی سہ پہر سے ہی وادی کشمیر کے لگ بھگ تمام حصوں میں برف باری کا سلسلہ شرع ہوا اور شام ڈھلنے کے تک سرینگر سمیت پوری وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔
یہ تازہ برف باری جہاںچالیس روزہ چلہ کلان کی پہلی برف باری ہے وہیں دوسری طرف اس سے سردی کی شدت میں قدرے کمی محسوس کی گئی اور خشک موسم کے ایک طویل سلسلے کا خاتمہ بھی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، ٹنگہ مرگ وغیرہ میں شام ہونے تک دو سے تین انچ برف جمع ہوئی تھی جبکہ میدانی علاقوں بشمول سری نگر میں صحنوں، پارکوں، مکان کے چھتوں پر برف جمع ہونے لگی تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تازہ برف کے نتیجے میں تاریخی مغل روڈ، سرینگر ،لیہہ شاہراہ، گریز، بانڈی پورہ روڈ، سادھنہ ٹاپ، زوجیلا، کیرن روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے ۔
تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل فی الوقت حسب معمول جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 29 دسمبر کی رات سے 30 دسمبر تک کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہوسکتی ہے اور 5 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی کے مختلف سیاحتی مقامات اور سری نگر میں موجود غیر مقامی سیاحوں کو تازہ برف باری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس دوران گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 25 دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہائی الرٹ کے بیچ پونچھ اور سدھرا جموں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

Next Post

نیا سال ‘ الیکشن اور …اور حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

نیا سال ‘ الیکشن اور …اور حکومت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.