کپواڑہ//
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کی ایک جیل میں کل رات ایک ۷۵ سالہ زیر سماعت شخص کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار کے حوالے سے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ محمد مقبول خان ولد عبدالغفار خان ساکن ککروسہ ولگام جو پہلے ہی دوائیوں پر تھا، شدید بیمار تھا اور اسے ایس ڈی ایچ کپوارہ منتقل کیا گیا تھا‘ جہاں کچھ ہی دیر بعد اس کی موت ہوگئی۔
اہلکار نے کہا کہ یہ شخص اگست ۲۰۲۲ سے ضلع جیل کپواڑہ میں آئی پی سی کی دفعہ ۳۰۶؍ اور۱۰۹ سے متعلق ایف آئی آر نمبر۶۱/۲۰۲۳ میں بند تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ متوفی کے تین بیٹے بھی خاص کیس میں زیر حراست ہیں۔