سرینگر//
جنوری۲۰۲۲سے اس سال ۲۱دسمبر تک ۲۲لاکھ۵۹ہزار۵۶۹ سیاح وادی کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں۔
ان میں۲۲لاکھ۴۰ہزار۶۱۶ملکی سیاح اور ۱۸ہزار۹۵۳ غیر ملکی سیاح شامل ہیں۔
ناظم سیاحت‘ فضل الحسیب نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ نئے سال کا جشن منانے کیلئے گلمرگ سمیت سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی طرف سے ہوٹل مکمل طور پر بک کرائے گئے ہیں۔
حسیب نے کہا’’ہمیں ۲۰۲۳میں سیاحوں کی ریکارڈ آمد کی توقع ہے‘‘۔
اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا’’کشمیر سیاحت کے سنہری دور کا مشاہدہ کر رہا ہے کیونکہ صرف پچھلے چند مہینوں میں۸۰لاکھ سیاحوں نے یوٹی کا دورہ کیا ہے، جس نے پچھلے ۲۰سالوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں‘‘۔
محکمہ سیاحت کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق اس سال کشمیر کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد۲۲لاکھ۵۹ہزار۵۶۹ ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری۲۰۲۲ میں۲۶۰ غیر ملکیوں سمیت۶۲ہزار۶۴۵ سیاحوں نے وادی کا دورہ کیا۔اس کے بعد فروری میں ۲۳۰ غیر ملکیوں سمیت ایک لاکھ۵۰۹‘ مارچ میں ۵۲۰ غیر ملکیوں سمیت ایک لاکھ۸۰ہزار۱۷۱‘اپریل میں۷۰۳ غیر ملکیوں سمیت ۲لاکھ۷۲ہزار۳۷۷۔ مئی میں۱۰۶۹ غیر ملکی سیاحوں سمیت۳لاکھ ۳۳ہزار۵۸۹‘جون میں۲۸۵۴ غیر ملکیوں سمیت۲لاکھ۷ہزار۳۷۶ سیاح‘جولائی میں ۳۱۴۰غیر ملکی سیاحوں سمیت ایک لاکھ۵۴ہزار۹۱۹‘ ستمبر میں۲۸۵۰ غیرملکیوں سمیت ایک لاکھ۲۵ہزار۲۵۲‘ ستمبر میں ایک لاکھ ۸۳ہزار۶۸۰سیاح آئے۔ اکتوبر میں ۱۶۴۲ غیر ملکی سیاحوں سمیت ایل لاکھ ۵۸ہزار۷۷۸ اور نومبر میں۱۳۸۰ غیر ملکی سیاحوں سمیت ایک لاکھ ۵ہزار۷۴۲ سیاحوں وادی کشمیر کا دورہ کیا۔
اس سال اگست میں سب سے زیادہ۳۱۴۰ غیر ملکی کشمیر میں آئے۔ اس سال ۲۲لاکھ سے زائد سیاحوں میں سے تقریباً۱۹ہزار غیر ملکی سیاحوں نے وادی کشمیر کا دورہ کیا۔