جموں/26 دسمبر
جموںکشمیر کے ضلع رام بن میں پیر کی علی الصبح گیس سلینڈروں سے لدی ایک ٹرک ایک گہری کھائی میں جا گرنے سے دو افراد بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ کے نزدیک پیر کی علی الصبح قریب چار بجے سری نگر سے جموں جا رہی ایک ٹرک جس میں خالی گیس سلینڈر بھرے ہوئے تھے ، لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس،کیو آر ٹی اور فوج کی مشترکہ ٹیمیں بچا ¶ آپریشن میں جٹ گئیں اور دو لاشوں کو بر آمد کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ بچا ¶ آپریشن ہنوز جاری ہے اور لاشوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے ۔