بدھ, نومبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

افغانستان میں خواتین کے تعلیم کے حق کی خلاف ورزی پر ہندوستان کی تشویش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-22
in قومی خبریں
A A
افغانستان: طالبان کا لڑکیوں کو ہائی اسکول جانے کی اجازت دینے کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی// ہندوستان نے طالبان حکومت کے ذریعہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے تعلیمی حقوق کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور افغانستان میں خواتین کو معاشرے کے تمام پہلوؤں میں مساوی حقوق فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں رپورٹیں دیکھی ہیں اور ہمیں اس پر تشویش ہے ۔ ہندوستان نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے معاملے کی مسلسل حمایت کی ہے ۔ ہم نے وہاں ایک ایسی حکومت کی اہمیت پر زور دیا ہے جو جامع اور نمائندہ ہو، جو تمام افغان شہریوں کے حقوق کا احترام کرتی ہو، اور یہ کہ افغان معاشرے میں خواتین اور لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم سمیت تمام پہلوؤں میں مساوی حقوق حاصل ہوں۔
ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2593، جو افغانستان کے حوالے سے گزشتہ سال منظور ہوئی تھی، میں خواتین سمیت تمام شہریوں کے انسانی حقوق کو برقرار رکھنے اور خواتین کی مکمل، مساوی اور بامعنی شرکت کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے ۔
منگل کو طالبان حکومت نے لڑکیوں کے اعلیٰ تعلیم کے حق کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔
افغانستان میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی موجودگی اور طالبان کی طرف سے انسانی امداد کے فنڈز کے غلط استعمال کے بارے میں ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ہم دہشت گردی کے معاملے پر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی ان دونوں باتوں کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ

Next Post

فون ٹیپنگ معاملے میں فڈنویس استعفیٰ دیں: ناناپٹولے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

2026-11-03
این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی
قومی خبریں

این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی

2026-11-03
جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی
قومی خبریں

جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی

2026-11-03
قومی خبریں

ملک کے کئی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-11-03
قومی خبریں

کھرگے، سونیا اور راہل نے اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

2026-11-03
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی کی ڈیزائر کی فروخت 35 لاکھ یونٹ سے تجاوز کرگئی

2026-11-03
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

’دفعہ۳۷۰کی منسوخی سے کشمیر ملک کے ساتھ متحد ہوا‘

2026-10-31
سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-30
Next Post
شندے -فڈنویس حکومت کے 100دنوں کی کارکردگی غنڈہ گردی،ہراسانی، استقبال، زیارت اور اقتداربچانے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں: ناناپٹولے

فون ٹیپنگ معاملے میں فڈنویس استعفیٰ دیں: ناناپٹولے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.