ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیر کی روایتی چٹائی ’وگو‘کوبنانے کی دستکاری کو زندہ رکھنے کی کوششیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-16
in مقامی خبریں
A A
کشمیر کی روایتی چٹائی ’وگو‘کوبنانے کی دستکاری کو زندہ رکھنے کی کوششیں

SRINAGAR, DEC 15 (UNI):- Women busy in weaving traditional Kashmiri Wagu (mat) at a centre in Mati Mohalla Dal Srinagar on Thursday.UNI PHOTO-18U S

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
کشمیر کی دیگر دستکاریوں کی طرح گھاس کی چٹائی، جس کو کشمیری زبان میں’وگو‘ کہتے ہیں، تیار کرنا بھی ایک قدیم اور روایتی دستکاری ہے جو قالین و دیگر اقسام کے خوبصورت اور پائیدار فرنشنگ ساز و سامان آنے سے ناپید ہو رہی ہے ۔
وگو (گھاس کی چٹائی) ایک مخصوص سوکھے گھاس سے تیار کی جاتی ہے جس کو بنانے کیلئے کسی مشین کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے بلکہ صرف ہاتھوں کا استعمال کرکے اس چٹائی کو تیار کیا جاتا ہے ۔
کشمیر میں ایک زمانے میں قالین و دیگر فرنشنگ سامان کے آنے سے پہلے وگو سے ہر گھر کا فرش سجایا اور سنوارا جاتا تھا اور ہر سو شہر و دیہات میں اسی کا رواج اور راج تھا۔
اس دستکاری کو زندہ رکھنے کیلئے جہاں اس سے وابستہ دستکار محو جد وجہد ہیں وہیں متعلقہ محکمے نے اس میں ضمن میں اقدام کرنے شروع کئے ہیں۔
سرینگر کے موتی محلہ ڈل سے تعلق رکھنے والے محمد عباس نے یو این آئی کو بتایا ’’ محکمہ ہینڈی کرافٹس نے ہمارے محلے میں ایک سینٹر قائم کیا ہے جس میں ہم گھاس کی چٹائیاں تیار کر رہے ہیں‘‘۔
عباس نے کہا’’ہم اس دستکاری کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں اب محکمہ ہینڈی کرافٹس نے اس کیلئے ایک سینٹر قائم کیا ہے جس میں وگو تیار کئے جا رہے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی کنبے اس پیشے سے وابستہ تھے جن کی روزی روٹی کا انحصار اسی پر منحصر تھا لیکن پھر قالین وغیرہ آنے سے یہ لوگ بے کار ہوگئے اور یہ دستکاری بھی ناپید ہونے لگی۔
کاریگر نے کہا کہ وگو بنانے کیلئے استعمال کی جانے والی مخصوص گھاس بھی نایاب ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وگو بنانے کیلئے ضروری مواد ملنا مشکل ہوگیا ہے گھاس نایاب ہو رہی ہے اگر ملتی ہے تو وہ بھی کافی مہنگا ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سینٹر میں تیار کی جانے والی یہ گھاس کی چٹائیاں بھی قدیم طرز کی چٹائیوں جیسی ہیں لیکن یہ ان سے زیادہ پائیدار اور سنگین ہیں۔
عباس نے کہا کہ ہمارے سینٹر میں کم سے کم دس کاریگر کام کرتے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ اس پیشے کو آج بھی روز گار کا ایک موثر ذریعہ بنایا جا سکتا ہے اور اس روایتی دستکاری کو بھی زندہ رکھا جاسکتا ہے بشرطیکہ حکومت اس کی طرف مزید متوجہ ہوجائے ۔
کاریگر نے کہا’’محکمہ کو چاہئے کہ مزید سینٹر قائم کرے جس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاریگر کام کر سکیں جس سے نہ صرف زیادہ تعداد میں چٹائیاں تیار ہوں گی بلکہ یہ دستکاری بھی زندہ رہے گی‘‘۔
عباس کا کہنا تھا کہ نئی پود تب ہی اس پیشے کو اختیار کرے گی جب اس سے روز گار کی سبیل ہوجائے گی۔انہوںنے کہا کہ جس طرح حکومت دیگر دستکاریوں کو زندہ رکھنے کیلئے اسکیمیں متعارف کر رہی ہے جن کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج بر آمد ہو رہے ہیں اسی طرح اس دستکاری کو زندہ رکھنے کیلئے ایک خصوصی اسکیم متعارف کرنے کی ضرورت ہے ۔
عباس نے کہا کہ حکومت کے سپورٹ سے یہ دستکاری بھی ایک بار پھر زندہ ہوکر اپنی شان رفتہ کو بحال کر سکتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں نوجوان کی خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Next Post

بارہمولہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوارہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

بارہمولہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوارہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.