سرینگر//
محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باری کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرینگر میں۵دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۹سے۱۳دسمبر تک برف باری کے دو مرحلے متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں برف باری کا یہ سلسلہ ۹دسمبر کی شام سے شروع ہو کر۱۰دسمبر کی صبح تک جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی علاقوں خاص کر کپوارہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور بڈگام کے بالائی علاقوں، گاندربل، پیر کی گلی کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں موسم خشک رہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی ہواؤں کی ایک اور کمزور لہر۱۲دسمبر کو وارد وادی ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں وادی کے کچھ علاقوں میں۱۲؍اور۱۳دسمبر کو ہلکی برف باری کا امکان پے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں بعد ازاں۱۷دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی۲ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔