جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیری پنڈتوں کی این جی او کی کیوریٹو عرضی مسترد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-09
in مقامی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے کشمیری این جی او کی طرف سے دائر کیوریٹو پٹیشن کو خارج کر دیا ہے جس میں۹۰۔۱۹۸۹ میں وادی میں مارے گئے کشمیری پنڈتوں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایس عبدالنزیر پر مشتمل بنچ نے عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ’’ہم نے عرضی اور اس سے منسلک دستاویزات کا جائزہ لیا ہے اور ہماری رائے ہے کہ طے شدہ پیرامیٹرز میں کوئی معاملہ نہیں بنتا ہے‘‘۔
اس سے قبل اس این جی او کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک عرضی بھی دائر کی گئی تھی جسے اسی عدالت نے۲۰۱۷ میں مسترد کر دیا تھا۔
کیوریٹو پٹیشن میں فریقین کوسماعت کا موقع فراہم کرکے معاملے کو نئے سرے سے طے کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ کی گئی تھی۔ عرضی میں ۱۹۸۴ کے سکھ مخالف فسادات کے کیس کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا گیا جب عدالت نے ۳۳ سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد اس کیس کا نوٹس لیا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ نے۱۹۸۶ کے سکھ مخالف فسادات کے فیصلے سے متعلق پانچ مقدمات کو دوبارہ کھول دیا تھا۔کیوریٹو پٹیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف سی بی آئی کی اپیل اور رائے بریلی کی ایک عدالت میں چل رہے فوجداری کیس کو لکھنؤ کی خصوصی عدالت میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ بابری مسجد کے انہدام اور۱۹۹۲ میں مجرمانہ سازش کے الزامات سے متعلق مقدمات کی بھی اجازت دی گئی تھی۔
عرضی میں کہا گیا ’’کشمیری پنڈتوں کے قتل عام سے متعلق عرضی کو مسترد کرتے ہوئے پہلے دیا گیا فیصلہ اور ہدایات اس بنیاد پر نظر ثانی کے مستحق ہیں کہ یہ حکم بے بنیاد تخمینہ پر دیا گیا تھا کہ واقعہ کے حوالے سے کوئی ثبوت دستیاب ہونے کا امکان نہیں ہے۔اس حکم میں اس حقیقت کو مکمل طور پر نظر انداز کردیاگیا ہے کہ سال۱۹۹۶ سے اب تک کچھ ایف آئی آر زیر سماعت ہیں‘‘۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے کہ۱۹۸۹ سے ۱۹۹۸ تک۷۰۰ سے زائد کشمیری پنڈتوں کو قتل کیا گیا اور ۲۰۰ سے زائد مقدمات میں صرف ایف آئی آر درج کی گئی، لیکن کوئی بھی درخواست چارج شیٹ داخل ہونے یا سزا سنانے کے مرحلے تک نہیں پہنچی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ:خطرناک سٹنٹ کرنے کی پاداش میں۲۱ بائیکرگرفتار:پولیس

Next Post

وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
وادی میں موسم خشک، صبح شام کے وقت سردی کی لہر تیز

وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.