ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ریاستی درجے کی بحالی تک عمر اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا :فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-04
in مقامی خبریں
A A
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود:فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ عمر عبداللہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال ہونے تک اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے۔
جمعرات کو بڈگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ حلقہ کے سربراہوں کی فہرست عوام تک پہنچنے اور پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا عمر عبداللہ اسمبلی انتخابات لڑیں گے، فاروق نے کہا کہ عمر نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ جب تک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ نہیں مل جاتا وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی اے جی ڈی ہمیشہ موجود رہے گا اور پارٹی کے ذریعہ تیار کردہ حلقہ کے سربراہوں کی فہرست اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ این سی اکیلے الیکشن لڑے گی۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا ہے کہ جمو ں کشمیر کے لوگ اس وقت گوناگوں مسائل و مشکلات میں مبتلا ہیں اور ایسی صورتحال میں ضروری ہے کہ ہماری جماعت اور زیادہ متحرک ہوجائے اور اس مقصد کی خاطر ہی کانسچونسی انچارجوں کو نامزد کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے کام میں سرعت لائیں، لوگوں کے پاس جائیں، اُن کے مشکلات اور مصائب دیکھیں اور ان کا سدباب کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
ایک سوال کے جواب میں نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا ’’ کانسچونسی انچارجوں کی نامزدگی کا مطلب الیکشن کی تیاری نہیں ہے ، ابھی الیکشن میں بہت وقت ہے ، ہونگے بھی یا نہیں اس بات کا بھی کوئی پتہ نہیں، تاہم پارٹی کے کام کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے اور یہ عمل اُسی طریقہ کار کا حصہ ہے ‘‘۔
پہاڑیوں بولنے والوں کو ایس ٹی درجہ دیئے جانے کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ یہ ایک بہت ہی خوش آئند بات ہے اور نیشنل کانفرنس اس کیلئے کئی دہائیوں سے عمل طورپر مانگ کرتی آئی ہے ۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ مارچ ۱۹۸۳میں جب آنجہانی اندرا گاندھی نے لداخیوں کو شیڈول ٹرائب درجہ دینے کا اعلان کیا ،اس کے بعد آنجہانی نے راجوری میں اعلان کیا تھا کہ اگر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی حکومت انہیں تحریری طور پر ایس ٹی دینے کی سفارش کریگی تو خطہ چناب اور پیرپنچال کے لوگوں کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دیا جائے گا،میں نے اُسی وقت ان دونون خطوں کی تمام آبادی کو ایس ٹی درجہ دینے کیلئے وزیر اعظم کو سفارشی خط ارسال کردیاتھا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں راج بھون کے باہر کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاجی دھرنا

Next Post

پونچھ میں ریچھ کے حملے میں خاتون ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
پلوامہ میں ریچھ کے حملے میں معمر خاتون زخمی

پونچھ میں ریچھ کے حملے میں خاتون ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.