اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

شنگھائی تعاون تنظیم: بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی توثیق پر بھارت کا اعتراض

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-03
in مقامی خبریں
A A
شنگھائی تعاون تنظیم: بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی توثیق پر بھارت کا اعتراض
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//(ویب ڈیسک)
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ورچوئل اجلاس میں چین کے ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ منصوبے کی توثیق کی گئی، تاہم اعلامیے میں بھارت کا نام شامل نہ ہونے کو بعض ماہرین بھارت کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔
چین کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں بھارت کے علاوہ باقی ممالک نے کہا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔ اعلامیے میں چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے نام شامل ہیں۔
بھارت کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے مشترکہ اعلامیے کے اجرا سے قبل اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کے منصوبوں کے دوران علاقائی خود مختاری کا احترام ضروری ہے۔
خیال رہے کہ چین بی آر آئی کے تحت چین پاکستان تجارتی راہداری (سی پیک) کی تعمیر کر رہا ہے۔ یہ راہداری پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے بھی گزرتا ہے۔
بھارت کا موقف ہے کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے اس راہداری کا گزرنا اس کی علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔
جے شنکر نے اپنے خطاب میں ایران کے ساتھ مل کر چاہ بہار بندرگاہ اور ’انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور‘ (آئی این ایس ٹی سی) کے راستے تجارت کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
جے شنکر نے ایس سی او ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر بھی زور دیا اور کہا کہ ایس سی او ارکان کے ساتھ بھارت کی تجارت صرف ۱۴۱؍ ارب ڈالر ہے۔ اس میں کئی گنا اضافے کے امکانات ہیں۔
خیال رہے کہ ایس سی اور رکن ممالک میں چین کے ساتھ بھارت کی تجارت سب سے زیادہ ہے جو کہ رواں سال میں۱۰۰؍ ارب ڈالر کو عبور کر چکی ہے۔ روس کے ساتھ اس کی تجارت۲۰؍ ارب ڈالر سے بھی کم ہے۔ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ اس کی تجارت دو ارب ڈالر سے کم اور پاکستان کے ساتھ صرف ۵۰ کروڑ ڈالر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سمرقند میں ایس سی او اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی تھی۔انہوں نے مبینہ طور پر بھارت کو وسطی ایشیائی خطے تک مکمل تجارتی راہداری کی سہولت فراہم نہ کرنے پر پاکستان پر تنقید کی تھی۔
جے شنکر نے ایس سی او ممالک کے ساتھ بھارت کے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کا ذکر کیا اور غذا، توانائی سیکیورٹی، ماحولیاتی تبدیلی، تجارت اور ثقافت کے شعبوں میں گہرے باہمی تعاون کے بھارت کے عہد کا اعادہ کیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور وہ دوسرے ملکوں کے ساتھ ساتھ وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ بھی اپنے تجارتی اشتراک اور تعاون کو فروغ دینے کا حواہش مند ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نرسنگ کالج کے طلبا کا پریس کالونی میں احتجاج

Next Post

فوج نے دراس کے نزدیک زوجیلا ڈے منایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
جموں وکشمیر: فوج نے دراس کے نزدیک زوجیلا ڈے منایا

فوج نے دراس کے نزدیک زوجیلا ڈے منایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.