ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ‘جنگجو ہلاک

برفباری سے پہلے زیادہ سے زیادہ جنگجوؤں کو دھکیلنے کی کوششیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-01
in اہم ترین
A A
کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ‘جنگجو ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
فوج نے جموںکشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جنگجووں کی طرف سے دراندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنایا جس دوران ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کپواڑہ کے کیرن سیکٹر کے جمہ گنڈ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر پیر کے روز ملی ٹینٹوں کی طرف سے دراندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ان کے مطابق دوبدو گولیوں کے تبادلے میں ایک پاکستانی ملی ٹینٹ مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مہلوک ملی ٹینٹ کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔اُن کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
دریں اثنا فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ برف باری سے قبل پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوششوں میں اضافہ کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا کہ برف باری سے قبل پاکستان زیادہ سے زیادہ ملی ٹینٹوں کو اس طرف بھیجنے کی کوشش کرسکتا ہے جس کے پیش نظر لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر پہلے ہی الرٹ جاری کیا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں پولیس چیف دلباغ سنگھ نے اتوار کے روز کہاکہ برف باری سے قبل دراندازی کے واقعات میں اضافہ کا امکان ہے جس کے پیش نظر ایل او سی پر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ رواں ماہ کی۲۶تاریخ کو فوج نے کپواڑہ کے سیدہ پورہ ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کے دوران پاکستانی ملی ٹینٹ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس

Next Post

فعال شہری بدعنوانیوں کیخلاف طاقتور ہتھیار:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
فعال شہری بدعنوانیوں کیخلاف طاقتور ہتھیار:سنہا

فعال شہری بدعنوانیوں کیخلاف طاقتور ہتھیار:سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.