سرینگر/۲۷ اکتوبر
جنوبی کشمیر کے آستان مرگ کوثر ناگ علاقے میں مختصر تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو کولگام کے آستان مرگ کوثر ناگ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین ایک مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک ملی ٹینٹ از جان ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ کی شناخت اور ا ±س کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
علاقے میں آپریشن ہنو ز جاری۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔